بارہمولہ: چند روز قبل ضلع انتظامیہ بارہمولہ کی جانب سے رفیع آباد کے مشہور و معروف سیاحتی مقام منڈ دجی علاقے میں وانٹر سنو گیمز کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی اور مختلف کھیل کود کی سرگرمیوں میں حصہ لیا اور اسی کے ساتھ رفیع آباد کی بات کرے تو یہاں پر ٹریکنگ کرنے کے لیے کافی لوگ آتے ہیں۔ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے رفیع آباد سے وابستہ ٹریکرز نے بتایا کہ ہم رفیع آباد کے مختلف مقامات پر ٹریکنگ کرتے ہیں اور جس میں سب سے خوبصورت وجی ٹاپ ہے لیکن بدقسمتی سے ابھی بھی لوگوں کو اس بارے میں کوئی علم نہیں کہ وجی ٹاپ کون سی جگہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم چاہتے ہیں کہ جیسے کشمیر کے دیگر علاقوں کو بڑھاوا دیا جاتا ہے۔ اسی طرح اسے بھی بڑھاوا دیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس علاقے سے لطف اندوز ہوسکیں۔
انہوں نے کہا کہ رفیع آباد سے وجہ ٹاپ کم سے کم نو کلو میٹر کا فاصلہ ہے اور یہ تقریبا سنتیس سو میٹر کی اونچائی پر ہے اور اس کو ٹریکرز ہیون کہا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ابھی ٹورزم ڈپارٹمنٹ نے اس علاقے میں گائیڈ نہیں رکھا ہے اور ہم چاہتے ہے کہ سرکار یہاں پر ٹریکرز کے لئے گائیڈ رکھیں تاکہ ٹریکنگ کرنے والوں کو آسانی ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس خوبصورت علاقے میں قدرت کی نعمتیں ہیں اور اگر اس جگہ سے متعلق سرکار زیادہ دلچسپی لیں تو یہاں نوجوانوں کے لیے روزگار کے وسائل بھی پیدا ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ علاقہ نظر انداز کیا گیا ہے اور اب ضرورت ہے کہ یہاں پر بھی اچھا انفراسٹریکچر تعمیر جائے تاکہ نوجوان کھیل کود کی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں اور غلط کاموں سے دور رہے۔ ان ٹریکرز نے بتایا کہ ہم تو اس علاقے میں روز ٹریکنگ کرتے ہیں لیکن ہماری کوشش ہے کہ جو نوجوان یہاں نہیں آتے ہیں ہم ان کو اپنے ساتھ لے کر ان خوبصورت وادیوں کی سیر کریں۔
یہ بھی پڑھیں : Snow Festival Rafi Abad: رفیع آباد میں سنو فیسٹیول کا انعقاد