ETV Bharat / state

Windstorm Damages Apple crops in Baramulla: آندھی کا قہر، سیب کے باغات کو شدید نقصان - وترگام علاقے میں تیز ہوائوں کے سبب سیب

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں تیز ہواؤں کے سبب وترگام اور ملحقہ علاقوں میں فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ Windstorm Damages Apple crops in Baramulla

wind wreaks havoc in baramulla
wind wreaks havoc in baramulla
author img

By

Published : Oct 7, 2022, 6:40 PM IST

بارہمولہ: ضلع بارہمولہ کے وترگام علاقے میں تیز ہوائوں کے سبب سیب کے باغات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ تیز ہواؤں کے سبب گرچہ جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے تاہم فصلوں خصوصاً سیب کے باغات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ آندھی کے سبب سیب کے درختوں کی ٹہنیاں ٹوٹ گئی ہیں وہیں بعض مقامات پر سیب کے درخت جڑ سے اکھڑ چکے ہیں۔ Windstorm Damages Apple Orchards in Baramulla

آندھی کا قہر، سیب کے باغات کو شدید نقصان

گرچہ بیشتر علاقوں میں سیب اور ناشپاتی سمیت متعدد اقسام کے پھل توڑ کر انہیں پیک کرنے کا سلسلہ جاری ہے وہیں شمالی کشمیر خصوصاً بارہمولہ ضلع میں سیب کے بعض اقسام اکتوبر اور نومبر میں توڑے جاتے ہیں۔ اچانک آئی اس آندھی کے سبب وترگام اور رفیع آباد میں سیب کی فصلوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ کسانوں نے انتظامیہ سے معاوضہ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.