ETV Bharat / state

سوپور: سڑک نہ ہونے سے عوام پریشان - عوام کو اذیتیں

شمالی کشمیر کے سوپور قصبہ کے وٹلب گاؤں میں سڑک نہ ہونے کی وجہ سے مقامی آبادی کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سوپور: سڑک کی عدم موجودگی سے عوام پریشان

author img

By

Published : Aug 13, 2020, 5:58 PM IST

شمالی کشمیر کے سوپور قصبہ میں زرِمنز وٹلب علاقے میں خستہ حال سڑک کی وجہ سے مقامی آبادی کو کشتی کے ذریعے سفر کرنا پڑ رہا ہے۔

ای ڈی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ ’’زرمنز علاقہ سوپور اور ضلع بانڈی پورہ کے درمیان واقع ہے، تاہم ترقیاتی لحاظ سے علاقے کو انتظامیہ کی جانب سے نظر انداز کیا جا رہا ہے۔‘‘

سوپور: سڑک کی عدم موجودگی سے عوام پریشان

عوام کا کہنا ہے کہ علاقے کو مین ٹائون سے جوڑنے والی واحد سڑک انتہائی خستہ ہے جس پر گاڑیوں کی آمد و رفت ممکن نہیں۔ انہوں نے مزید کہا: ’’محض آدھے کلومٹر مسافت کی سڑک کچی اور اکثر و بیشتر ولر جھیل کے پانی کی لپیٹ میں آنے سے سڑک قابل استعمال نہیں جس سے کثیر آبادی کو گونا گوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: کوکرناگ: وندیولگام میں پل کے تعمیراتی کام میں رکاوٹ سے لوگ پریشان

انہوں نے مزید کہا کہ ’’ایمرجنسی کے وقت بیماروں خصوصاً حاملہ خواتین کو اسپتال پہنچانے میں عوام کو اذیتیں جھیلنی پڑتی ہیں۔‘‘ اسکے علاوہ اسکولی بچوں کو بھی مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔

اس ضمن میں مقامی آبادی نے انتظامیہ سے سڑک کی جلد سے جلد مرمت کرنے کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.