ETV Bharat / state

پانی کی قلت، سوپور میں احتجاج - سوپور میں احتجاج

Sopore Water Scarcity پینے کے پانی کی شدیت قلت کے سبب نوپورہ، جاگیر علاقے میں باشندے سخت اذیتوں کا سامنا کر رہے ہیں۔

پانی کی قلت، سوپور میں احتجاج
پانی کی قلت، سوپور میں احتجاج
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 9, 2024, 12:04 PM IST

پانی کی قلت، سوپور میں احتجاج

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے نوپورہ، جاگیر علاقے میں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت کے سبب لوگوں نے محکمہ جل شکتی کے خلاف ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج درج کیا۔ احتجاج میں سابق ایم ایل اے سنگرامہ، شعیب لون نے بھی شمولیت اختیار کی اور محکمہ جل شکتی، انتظامیہ سے علاقے میں پینے کے صاف پانی کی فراہم کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔ احتجاج کے باعث ٹریفک کی نقل و حرکت بھی متاثر ہوئی۔

مظاہرین میں شامل خواتین، بچوں اور بزرگوں نے محکمہ جل شکتی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’عوام کو پانی جیسی اہم بنیادی ضرورت کی حصولیابی کے لیے روزانہ دور دراز علاقوں سے پانی لانا پڑتا ہے۔‘‘ احتجاجیوں نے دعویٰ کیا کہ عوام کو روزانہ کئی کلومیٹر پیدل چل کر پانی حاصل کرنا پڑتا ہے جو لوگوں کے لیے پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: پانی کی عدم دستیابی کے خلاف بارہمولہ میں احتجاج

انہوں نے مزید بتایا کہ ’’لوگ پانی کی ایک ایک بوند کو ترس رہے ہیں۔‘‘ رہائشیوں کا مزید کہنا تھا کہ پانی کے بحران کی وجہ سے علاقے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ آبادی ندی نالوں کا آلودہ پانی پینے پر مجبور ہے۔ احتجاج کر رہے لوگوں نے محکمہ جل شکتی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ محکمہ ہماری تکالیف پر کوئی توجہ نہیں دے رہا ہے اور اس کے اہلکاروں کو لوگوں کی مشکلات کی کوئی فکر نہیں ہے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.