ETV Bharat / state

Hike in Power Traffic بجلی فیس میں اضافہ کے باعث اوڑی میں محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج - اوڑی میں احتجاج

اوڑی کے لوگوں نے پیر کے روز اوڑی مارکیٹ میں محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج کیا ہے۔اس بپیچ کچھ گھنٹوں تک ٹریفک کی نقل وحمل کو معطل رہی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 20, 2023, 9:59 PM IST

بجلی فیس میں اضافہ کے باعث اوڑی میں محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج

اوڑی: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سرحدی علاقے اوڑی میں لوگوں نے آج محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج کیا۔تفصیلات کے مطابق اوڑی کے مین مارکیٹ میں لوگوں نے محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج کیا۔اس بپیچ کچھ گھنٹوں تک ٹریفک کی نقل وحمل کو معطل رہی۔

لوگوں نے بتایا کہ محکمہ بجلی نے بجلی فیس میں اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی فیس میں اضافہ کے باوجود انہیں معقول بجلی محکمہ فراہم نہیں کرتا ہے۔ احتجاجیوں نے کہا کہ پہلے وہ بجلی فیس 350 روپئے دیتے تھے تاہم اب محکمے نے اسے 700 کر دیا ہے جو یہاں کی عوام کے لیے قابل منظور نہیں ہے۔

احتجاجیوں نے بتایا کہ محکمہ بجلی من مانی کر رہا ہے اور یہاں کی عوام کو محکمہ بجلی، بجلی فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں بجلی شیڈول کے مطابق نہیں دی جاتی ہے اور اس کے برعکس محکمہ بجلی نے بجلی فیس میں اضافہ کیا ہے، جو یہاں کی عوام کے لیے ناانصافی ہے۔

احتجاج میں آئے لوگوں نے بتایا کہ علاقہ میں تین بجلی کے بڑے پاؤر پروجیکٹ ہے، تاہم ان پرجیکٹوں سے بجلی یہاں کے عوام کو فراہم نہیں کی جاتی بلکہ اس کے برعکس یہاں کی عوام کو بجلی کٹوتی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

احتجاجیوں نے ضلع انتطامیہ اور ایل جی انتظامیہ سے اس معاملے میں مداخلت کی اپیل کی ۔ لوگوں کے مطابق یہاں کی عوام غریب ہے اور وہ اضافی بجلی فیس ادا کرنے کے اہل نہیں ہے۔

اس سلسلے میں جب نمائندے نے محکمہ بجلی کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر سے رابطہ کرنا چاہا،تاہم ان سے رابطہ نہ ہو سکا۔

وہیں ایس ڈی پی او موقع پر پہنچے اور لوگوں کو ان کے مطالبات اعلیٰ حکام تک پہنچانے کی یقین دہانی کی جس کے بعد لوگوں نے پرامن طریقے سے احتجاج کو ختم کیا۔
مزید پڑھیں: Protest Against PDD in Banihal: بانہال میں بجلی محکمہ کے خلاف احتجاج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.