ETV Bharat / state

Residential Houses Gutted in Baramulla: بارہمولہ آتشزدگی میں دو رہائشی مکان خاکستر

author img

By

Published : May 26, 2023, 8:02 PM IST

بارہمولہ ضلع کے کلانتارا پائین میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں کم از کم دو رہائشی مکان کو نقصان پہنچا ہے۔ Two Residential Houses Gutted in Baramulla

ا
ا

بارہمولہ (جموں و کشمیر) : شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں آتشزدگی کی ایک ہولناک واردات میں دو رہائشی مکان خاکستر ہو گئے۔ آتشزدگی کے دوران کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے تاہم آگ کے سبب لاکھوں روپے مالیت کا نقصان ہوا ہے۔ آتشزدگی کی یہ واردات ضلع کے کلانتارا کریری میں جمعہ کی صبح پیش آئی جب ایک رہائشی مکان سے اچانک آگ کے شعلے بلند ہوئے۔ مقامی باشندوں کے مطابق آگ کی لپٹیں فوراً ہی ایک اور قریبی گھر تک پھیل گئیں ۔

مقامی باشندوں نے فوری طور پولیس اور محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کو مطلع کیا۔ فائر ٹینڈرز نے فوری طور آگ بچھانے کا عمل شروع کیا تاہم آگ نے دونوں رہائشی ڈھانچوں کو نقصان پہنچایا۔ آگ کے سبب لاکھوں روپے مالیت کی املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئیں۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے معاملہ درج کرکے آگ لگنے کی وجہ معلوم کرنے کی غرض سے تحقیقات کا آغاز کر لیا۔ ادھر، مقامی باشندوں نے آگ کے سبب ہوئے نقصان کا جائزہ لینے اور متاثرین کی فوری امداد اور بازآبادکاری کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس وادی کشمیر کے طول و ارض میں درجنوں رہائشی مکانات، کمشرل عمارتوں سمیت گؤ خانے بھی خاکستر ہوگئے۔ آتشزدگی کی ان واردات میں کروڑوں روپے مالیت کا نقصان ہوا ہے جبکہ متعدد افراد ہلاک اور کئی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ آتشزدگی کے مکتلف واقعات میں کئی مویشی بشمول گاے، بھین، بھیڑ بکریاں اور مرغے بھی جھلس کر ہلاک ہو گئے۔ حالیہ دنوں سرینگر کے ڈاؤن ٹاؤن علاقے میں آتشزدگی کے دوران ایک معمر خاتون ہلاک ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: Fire in Baramulla بارہمولہ میں کئی دکانیں آتشزدگی کا شکار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.