ETV Bharat / state

Militant Associate Arrested بارہمولہ سے عسکریت پسندوں کے دو معاون گرفتار - بارہمولہ میں پولیس اور فوج کی کارروائی

فوج اور جموں و کشمیر پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران ضلع بارہمولہ سے عسکریت پسندوں کے دو معاون کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ان کے قبضے سے اسلحہ بارود بھی برآمد کیا ہے۔ militant Associate arrested from Baramulla

بارہمولہ سے عسکریت پسندوں کے دو معاون گرفتار

author img

By

Published : Jul 25, 2023, 9:55 AM IST

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے چکھ تاپر کریری علاقے میں سکیورٹی فورسز نے دو عسکریت پسندوں کے معاون کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق جموں کشمیر پولیس اور فوج کے مشترکہ تلاشی کارروائی کے دوران ان دو عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے پریس نوٹ کے مطابق کریری علاقے میں ایک ناکے کے دوران ان کو گرفتار کیا گیا اور ان کے قبضے سے کچھ اسلحہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فورسز کو ایک خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ اس علاقے میں عسکریت پسندوں کے معاون موجود ہیں اور اس کے ساتھ ہی فورسز نے علاقے میں تلاشی کارروائی شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: Militant Associate Arrested بارہمولہ سے عسکریت پسندوں کا معاون گرفتار

پولیس کے مطابق دونوں عسکریت پسندوں کے معاون کی شناخت دائم مجید خان اور عبیر تاریخ کے طور پر کی گئی ہے اور یہ دونوں ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والے ہے۔ اس ضمن میں جب ان سے پوچھ تاچھ کی گئی تو انہوں نے پولیس کو بتایا کہ وہ دونوں عسکریت پسندوں کی تنظیم لشکر طیبہ سے وابستہ ہیں اور ان کے پاس جو بھی ہتھیار ملا ہے وہ ان کو لشکر طیبہ تنظیم فراہم کرتی ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ وہ بارہمولہ میں حملہ کے فراق میں تھے۔ اس دوران جموں کشمیر پولیس نے ان کے خلاف آرمز ایکٹ کے تحت کیس درج کیا ہے اور مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.