ETV Bharat / state

Drug Peddlers Arrested in Baramulla: بارہمولہ میں دو منشیات فروش گرفتار

جموں و کشمیر پولیس نے منشیات مخالف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے دس ہزار روپے نقد اور 120گرام چرس برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

a
a
author img

By

Published : Mar 24, 2023, 3:12 PM IST

بارہمولہ (جموں و کشمیر): شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں سرحدی علاقہ چلا، بونیار میں جموں و کشمیر پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کی تحویل سے منشیات سمیت دس ہزار روپے بر آمد کیے ہیں۔ ای ٹی وی بھارت کو ملی اطلاعات کے مطابق بونيار کے چلا علاقے میں پولیس نے ایک ناکہ قائم کیا اور ناکہ پر تلاشی کے دوران دو منشیات فروشوں کی تحویل سے 120 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔

بارہمولہ پولیس نے منشیات فروشوں کو موقع پر ہی حراست میں لے لیا علاوہ ازیں منشیات فروشوں کی تحویل سے نقد دس ہزار روپے بھی بر آمد کر لیے گئے۔ بارہمولہ پولیس نے گرفتار کیے گئے منشیات فروشوں کی شناخت وزیر احمد جو ولد علی محمد ساکنہ ترکانجن بونيار اور سید شاہد حسین ولد سید عابد حسین ساکنہ جنگل اوڑی کے طور پر ہوئی ہے۔

دونوں منشیات فروشوں کے خلاف پولیس اسٹیشن بونیار میں کیس درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل بونیار علاقے سے تعلق رکھنے والے دو منشیات فروشوں کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت کیس درج کرکے انہیں جموں جیل بھیج دیا گیا۔ رواں برس اوڑی میں پولیس نے درجن سے زائد منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات ضبط کر لی گئی ہے۔

بارہمولہ کے باشندوں نے جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے منشیات کی روک تھام کے حوالہ سے کی جا رہی کوششوں کی ستائش کی ہے اور معاشرے سے منشیات کا قلع قمع کرنے میں پولیس کو تعاون دینے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

مزید پڑھیں: Drug Peddler Arrested in Uri اوڑی میں منشیات فروش گرفتار، منشیات برآمد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.