جموں و کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں واقع ڈبکولہ گرکوٹ میں اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب ایک ریچھ کو دیکھا گیا۔
ضلع بارہمولہ کے علاقے ڈبکولہ گرکوٹ اوڑی میں ایک بستی میں دو ریچھ (Bear in Baramulla) دیکھے گئے ہیں۔ دونوں ریچھوں کو دیکھ کر علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ علاقے میں ریچھوں کی موجودگی کا انکشاف (Social Media) سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو سے ہوا ہے۔
مقامی باشندوں کے مطابق علاقے میں ریچھوں کی موجودگی سے پورے ولاقے میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوا ہے جس کی وجہ سے ڈبکولہ گرکوٹ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں لوگ باہر نکلنے میں خوف محسوس کررہے ہیں۔
مقامی لوگوں نے محکمہ وائلڈ لائف (Wild life Department) سے ریچھ کو جلد سے جلد پکڑنے کا مطالبہ کیا۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گاؤں میں دو ریچھ دیکھ کر ہمارا گھر سے باہر نکلنا مشکل ہو گیا ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف کو مطلع کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :
Bear captured in Ganderbal : گاندربل میں محکمہ وائلڈ لائف نے ایک اور ریچھ کو پکڑ لیا
واضح رہے کہ اس سے قبل ضلع گاندربل کے وارپوہ علاقے میں بھی ریچھ کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ (J&K Wild Life Department) نے جگہ جگہ پنجرے نصب کیے تھے۔ جمعرات کی صبح محکمہ وائلڈ لائف نے ریچھ کو پکڑ اسے کنٹرول روم گاندربل منتقل کر دیا تھا۔