شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے تحصیل ہیڈکوارٹر سوپور سے تقریباً 7 کلو میٹر دور براٹھ کلاں گاؤں سے وابستہ لوگوں نے بجلی کی فراہمی کو لیکر انتظامیہ اور محکمہ بجلی سے مطالبہ کیا کہ بجلی کی پریشانیوں کو دور کیا جائے تاکہ طلبا کی آن لائن کلاسز مزید متاثر نہ ہو پائے۔
اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے بتایا کہ وہ بجلی کی فراہمی کو لیکر کافی زیادہ مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔
مقامی لوگوں نے کہا کہ ہمارے گاؤں میں بجلی کی کمی ہے اگر کسی کووڈ مریض کو آکسیجن یا وینٹی لیٹر کی ضرورت پڑے گی تو ہم اس وقت بجلی کا بندوبست کہاں سے کریں گے۔
لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم وقت پر بجلی بل ادا کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی ہمیں بجلی مناسب طور پر فراہم نہیں کی جاتی ہے۔
اتنا ہی نہیں بلکہ ہمارا جو کاروبار بجلی سے چل رہا وہ بھی بری طرح سے متاثر ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ سے 250 کے وی ٹرانسفارمر نصب کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا، لیکن آج تک اس معاملے کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ جس سے بچوں کی آن لائن کلاسز بھی متاثر ہوئی ہیں۔
انہوں نے محکمہ بجلی کے ساتھ ساتھ ڈپٹی کمشنر سے اپیل کی ہے کہ محلہ گنڈ براٹھ کلاں کے لوگوں کی طرف ایک بار نظر ثانی کرکے اس بجلی بحران سے نجات دلائیں۔