ETV Bharat / state

Snowfall In Kashmir کشمیر کے سیاحتی مقامات پر برف باری سے سیاحوں میں جوش و خروش - گلمرگ میں برفباری

سیاحتی مقام گلمرگ کے افروٹ پہاڑی سلسلہ پر پیر کی صبح کو ہلکی برف باری ہوئی۔برف باری کی وجہ سے اس پہاڑی سلسلے پر سفید چادر بچھ گئی ہے جس کا نظارہ گلمرگ کے نزدیک واقع سبھی علاقوں میں دیکھا جاسکتا ہے۔

tourists-excited-after-snowfall-at-tourist-spots-in-kashmir
کشمیر کے سیاحتی مقامات پر برف باری سے سیاحوں میں جوش و خروش
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 16, 2023, 8:54 PM IST

سرینگر: وادی کشمیر کے لگ بھگ تمام سیاحتی مقامات کے وسیع و عریض سبزہ زاروں پر برف کی سفید چادر بچھ گئی ہے۔ جہاں موسم گرما میں ان سیاحتی مقامات کی دلکش چراگاہیں سیاحوں کی آنکھوں کے لئے ٹھنڈک کا سامان فراہم کرتی ہیں، وہیں موسم سرما میں جب ان میدانوں پر برف کی چادر بچھ جاتی ہے تو ان کا نظارہ اس قدر قابل دید ہوتا ہے کہ خاص طور پر غیر مقامی سیاح ان سے لطف اندوز ہونے کے لئے بے تاب ہوتے ہیں۔

وادی کے ان سیاحتی مقامات خاص کر مشہور زمامہ سیاحتی مقامات گلمرگ، پہلگام اور سونہ مرگ میں پیر کے روز سیاحوں کو برف باری سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔برف باری کے بیچ یہ سیاح اپنے ہوٹلوں اور ریستوران سے باہر آگئے اور میدانوں میں ان کو برف سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا اور یہ سیاح خوشی سے پھولے نہیں سما رہے تھے۔

بعض سیاحوں کو برف باری کے بیچ ناچتے گاتے ہوئے دیکھا گیا، جبکہ بعض مختلف جگہوں پر کھڑے ہو کر سیلفیاں لیتے ہوئے نظر آئے۔کولکتہ سے تعلق رکھنے والے ایک سیاح نے میڈیا کو بتایا کہ میں موسم گرما میں گلمرگ کئی بار آیا ہوں اور یہاں کے قدرتی خوبصورتی کے نظاروں سے لطف اندوز ہوا ہوں، لیکن امسال پہلی بار یہاں برف دیکھی۔انہوں نے کہا کہ جس قدر یہاں لطف موسم گرما میں سیر کرنے کو آتا ہے سرما میں برف کے نظارے اس سے بھی زیادہ خوبصورت ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہر سال اس موسم میں یہاں آنے کی کوشش کروں گا۔

ایک اور خاتون سیاح نے کہا کہ وادی صرف گرما میں ہی جنت نہیں ہے بلکہ سرما میں یہ جنت سے بھی بڑھ کر ہے۔انہوں نے کہا کہ زندگی میں پہلی برف دیکھی وہ بھی گلمرگ جیسے دنیا کے خوبصورت مقام پر اس سے اس جگہ کی خوبصورتی میں مزید چار چاند لگ گئے۔ان کا کہنا تھا کہ جس نے وادی کے برف پوش سیاحتی مقامات کا نظارہ نہیں دیکھا سمجھ لو کہ اس نے دیا میں کچھ بھی نہیں دیکھا۔

مزید پڑھیں:

موصوفہ نے کہا کہ ملک کے ہی نہیں بلکہ دنیا کے تمام سیاحوں کو چاہئے کہ وہ سرما میں وادی کی سیر کرنے لئے ضرور آئیں۔بتادیں کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں پیر کی صبح سے پہاڑی علاقوں میں برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.