ETV Bharat / state

مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں موسم کی پہلی برفباری

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کے مختلف بالائی علاقوں کی طرح مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں بھی موسم کی پہلی برفباری ہوئی۔

مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں موسم کی پہلی برفباری
مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں موسم کی پہلی برفباری
author img

By

Published : Nov 14, 2020, 2:47 PM IST

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب وادی کشمیر میں موسم نے کروٹ بدلی۔ وادی کے مختلف بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں بھی موسم کی پہلی برفباری ہوئی۔

مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں موسم کی پہلی برفباری

گلمرگ میں اپھروَٹ پہاڑوں سمیت دیگر چراگاہوں میں بھی ہلکی برفباری ہوئی جبکہ ٹنگمرگ کے گرد ونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارشیں ہوئیں، موسمی تبدیلی کی وجہ سے درجہ حرارت میں گراوٹ درج کی گئی۔

محکمہ موسمیات نے ہفتہ کو بھی ہلکی بارشوں اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔

مزید پڑھیں؛ وادی میں برفباری اور بارش شروع، مغل روڈ بند

دریں اثناء جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع سے جوڑنے والی متبادل شاہراہ - مغل روڈ پر تازہ برفباری اور بارشوں کی وجہ سے شاہراہ کو ٹریفک کی آمد رفت کے لئے بند کردیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.