ETV Bharat / state

کشمیری کلچر کو فروغ دینے کے لئے نوجوان کی قابل قدر کاوش - کشف مأر

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کے زینگیر ہرد شیواہ گاؤں کے ایک نوجوان مدثر حسن مرچال نے کشمیری زبان کو فروغ دینے کی غرض سے کشمیر تہذیب پر ایک کتاب تصنیف کی ہے۔

کشمیری تہذیب و تمدن کو فروغ دینے کے لئے نوجوان نے کتاب لکھی

author img

By

Published : Aug 13, 2020, 10:55 PM IST

کتاب کے نوعمر مصنف مدثر حسن نے ای ٹی وی بھارت کو بتیا کہ اس کتاب کی تصنیف کا مقصد یہ ہے کہ کشمیر کے نوجوانوں کو کشمیری کلچر کے قریب لایا جائے۔ کیونکہ نوجوان طبقہ تہذیب و تمدن سے دور ہوتا جا رہا ہے جو ہمارے لیے ایک المیہ ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مدثر حسن نے بتایا کہ وہ پیشے سے استاد ہیں۔ سوپور کے ایک نجی اسکول میں سائنس پڑھاتے ہیں لیکن وہ ہمیشہ سے ہی کشمیری تہذیب و تمدن کے قدردان ہیں اس لئے انہوں نے کشمیر کے کلچر پر ایک کتاب لکھی جس کا نام 'کشف مأر' رکھا۔ انہوں نے اس کتاب کو کشمیری زبان میں لکھا ہے۔

کشمیری تہذیب و تمدن کو فروغ دینے کے لئے نوجوان نے کتاب لکھی
انہوں نے مزید کہا کہ اس کتاب کے لکھنے کا مقصد یہ تھا کہ کشمیر کے نوجوانوں کو کشمیری کلچر کے قریب لایا جائے۔ کیونکہ نوجوان طبقہ تہذیب و تمدن سے دور ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کتاب لکھنے میں انہیں بارہ برس لگے۔

مدثر نے مزید کہا کہ کشمیری بولنے والوں کی تعداد روز بہ روز کم ہوتی جارہی ہے جو ایک لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے والدین و اساتذہ سے اپیل کی کہ وہ بچوں کو مادری زبان بولنے کی ترغیب دیں اور انہیں کشمیری کلچر سے واقف کرائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.