ETV Bharat / state

سوپور اور کولگام میں تین منشیات فروش گرفتار، پولیس - سائیکو ٹراپک مادہ برآمد

Drug Peddler Arrested جموں وکشمیر پولیس نے سوپور اور کولگام میں تین منشیات فروشوں کی گرفتاری عمل میں لا کر ان کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی اشیاء برآمد کی ہے۔

three-drug-peddlers-in-kulgam-and-sopore
سوپور اور کولگام میں تین منشیات فروش گرفتار :پولیس
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 16, 2023, 7:40 PM IST

بارہمولہ: جموں وکشمیر پولیس نے سوپور اور کولگام میں تین منشیات فروشوں کی گرفتاری عمل میں لا کر ان کے قبضے سے ممنوع نشیلی اشیاء برآمد کی ہے۔

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ سوپور پولیس نے ڈانگر پورہ کے نزدیک ناکہ لگایا جس دوران منشیات فروش ساہل بشیر عرف لالہ ولد بشیر احمد زرگر ساکن بہرام پورہ رفیع آباد کی گرفتاری عمل میں لا کر اس کے قبضے سے ممنوع نشیلی اشیاء برآمد کرکے ضبط کی۔انہوں نے بتایا کہ کولگام پولیس نے سنیچر کے روز میر بازار چوک میں ایک مشتبہ نوجوان عامر احمد شیخ ولد منظور احمد ساکن چرٹھ قاضی گنڈ کو روک کر اس کی جامہ تلاشی لی جس دوران اس کے قبضے سے 1.8کلو گرام نشیلی مادہ برآمد ہوا۔

علاوہ ازیں ایس ایچ او کیموہ نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد ہر ناگ ریلوے کراسنگ کے نزدیک ناکہ چکینگ کے دوران ایک نوجوان ظہور احمد خان ولد سرب خان ساکن میدانپورہ دہلی کو دھر دبوچ کر اس کے قبضے سے 140گرام بھنگ جیسی اشیاء برآمد کرکے اس کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ہے۔

دریں اثنا پولیس نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کاکاروبار کرنے والوں کے بارے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کو مطلع کریں۔پولیس نے لوگوں سے معاشرے سے منشیات کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کے لئے جاری مہم کے لئے بھر پور تعاون فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

مزید پڑھیں:

قابل ذکر ہے کہ منشیات کی وبا کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے بارہمولہ پولیس نے سال رواں کے پہلے 10 مہینوں کے دوران 242 مقدمے درج کرکے 425 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے جبکہ منشیات کے کاروبار سے حاصل کی گئی کروڑوں روپیے مالیت کی جائیدادوں کو ضبط بھی کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.