بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد کے ڈانگی وچھہ علاقے میں سیکورٹی فورسز نے البدر تنظیم سے تعلق رکھنے والے تین عسکریت پسندوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔Al-Badr Militants Arrested
پولیس ذرائع کے مطابق سوپور پولیس 32 آرآر اور 92 بٹالین سی آر ہی ایف نے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران سوپور کے راوچھہ ڈانگی وچھہ علاقے میں البدر تنظیم کے تین سرگرم عسکریت پسندوں کو اسلحہ اور گولہ بارود کے ساتھ گرفتار کر لیا۔
شمالی کشمیر کے ڈی آئی جی اُدے بھاسکر ،ایس پی سوپور،ایس ڈی پی او رفیع آباد اور فوج،سی آر پی ایف نے مشترکہ ایک پریس کانفرنس میں تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ تینوں عسکریت پسندوں کے خلاف مختلف جگہوں پر آپریشن چلایے گئے اور سکیورٹی فورسز نے انہیں گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہیں۔
شمالی کشمیر کے ڈی آئی جی کے مطابق اس کارروائی میں چار عسکری معاونین بھی گرفتار کیے گئے ہیں۔
پولیس نے عسکریت پسندوں کے قبضے سے گولہ بارود سمیت تین لاکھ نقدی رقم بھی برآمد کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Bandipora Grenade Attack Update: بانڈی پورہ حملے میں پولیس اہلکار کی لاش گھر پہنچی
اس سلسلے میں پولیس نے ڈانگی وچھہ پولیس اسٹیشن میں ایک ایف آئی آر 14/2022 درج کی گئی ہے پولیس نے اس سلسلے میں مزید تفتیش شروع کی ہے۔