جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید الطاف بخاری نے ضلع بارہمولہ کے سرحدی علاقے اوڑی کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے پارٹی کے کارکنان سے ملاقات کی، انہوں نے بتایا کہ اس دورہ کا مقصد دراصل سرینگر میں بارہ نومبر کو منعقد ہونے والی ریلی کے متعلق ہے۔J&K Apni Party President Syed Altaf Bukhari Visits Uri
سید الطاف بخاری نے پارٹی کے کارکنان سے کہا کہ ہم سری نگر میں ایک بہت بڑی ریلی کرنے جا رہے ہیں، پارٹی کے عہدیداران اور کارکنان اس ریلی میں کثیر تعداد میں شرکت کرینگے، انہوں نے کہا کے اس ریلی کے انعقاد کا مقصد یہ ہے کہ ہم عوام کو اس بات سے آگاہ کریں گے کہ جموں و کشمیر اپنی پارٹی ان کے لئے آخر کیا کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ سیاست میں مرکزی کردار عوام ہی ہوتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر میں ہونے والے انتخابات دفعہ 370 کے لیے نہیں ہے، کیونکہ کوئی بھی سیاسی جماعت دفعہ 370 کو واپس نہیں لا سکتی، اوڑی ایک سرحدی علاقہ ہے اور یہاں لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، امید ہے کہ ان کے مسائل جلد حل ہونگے۔
مزید پڑھیں:Altaf Bukhari on All Party Meeting الطاف بخاری کا آل پارٹیز میٹنگ میں نہ جانے کا اشارہ