بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں اُس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک نجی اسکول میں زیر تعلیم طالب علم پر اچانک ایک دوسرے اسکول کے طالب نے مبینہ طور چاقو سے حملہ کرکے اسے شدید زخمی کر دیا۔ واقعے کے بعد حملہ آور طالب علم موقع سے فرار ہو گیا۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں کافی غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔Student Allegedly Stabbed another Student in Baramulla
خون میں لت پت زخمی طالب علم کو فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج و اسپتال بارہمولہ منتقل کیا گیا جہاں اُس کا علاج و معالجہ کیا جا رہا ہے۔ اس حوالہ سے پولیس نے ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ طالب علم پر وار کرنے والے فرار ہوئے دوسرے طالب علم کو ڈھونڈ نکالنے کی کارروائی تیز کر دی گئی ہے۔ Baramulla Student Stabbed