ETV Bharat / state

سوپور: انکاؤنٹر میں دو عسکریت پسند ہلاک، علاقے میں انٹرنیٹ خدمات معطل - جموں و کشمیر کی اہم خبریں

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کے بتی پورہ میں فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان ہوئے تصادم میں دو عسکریت پسندوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

انکاؤنٹرمیں دوعسکریت پسند ہلاک، علاقے میں انٹرنیٹ خدمات معطل

author img

By

Published : May 4, 2021, 9:30 PM IST

سکیورٹی فورسز نے بتایا کہ 'سوپور تصادم میں ملوث ایک غیر ملکی عسکریت پسند کو بھی ہلاک کیا گیا ہے۔'

پولیس نے اس کارروائی کو بڑی کامیابی سے تعبیر کیا ہے۔

واضح رہے کہ 29 مارچ کو سوپور میں عسکریت پسندوں نے حملہ کیا تھا جس میں دو کونسلرز اور ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو ا تھا اور تب ایس ایس پی سوپور نے پریس کانفرنس کے ذریعے بتایا تھا کہ 'بہت جلد حملے میں ملوث عسکریت پسند یا تو خود سپردگی کریں گے یا پھر انہیں ہلاک کیا جائے گا اور آج دونوں کو ہلاک کیا گیا'۔

بتایا جا رہا ہے کہ علاقے میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے علاقے کا محاصرہ کیا گیا اور تلاشی کارروائی شروع کی گئی۔ اس دوران علاقے میں چھپے دو عسکریت پسندوں نے فورسز پر فائرنگ کی اور جوابی کارروائی میں دونوں عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا۔

آئی جی پی وجے کمار نے پہلے ہی اس کی جانکاری دی تھی کہ آپریشن میں ایک غیر ملکی عسکریت پسند اور ایک مقامی عسکریت پھنس گئے ہیں۔

انہوں نے مزید یہ بھی جانکاری دی تھی کہ یہ دونوں سوپور حملے میں ملوث ہیں۔ علاقے میں آپریشن ختم ہوگیا ہے اور لا اینڈ آرڈر کو برقرار رکھنے کے لئے علاقے میں انٹرنیٹ خدمات کو معطل کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.