جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں سوپور کے 17 سالہ طالب علم نے بلائنڈ کریو سیفٹی میکانزم ماڈل تیار کیا ہے جسے اٹل انوویشن مشن نیتی آیوگ نے قومی سطح پر منتخب کیا جبکہ وہ اس کی نمائندگی بنگلور میں نیشنل اٹل انوویشن میں کریں گے۔
سوپور کے رہنے والے روحبان عبداللہ بوائز ہائیر سکنڈری اسکول بومی میں بارہویں جماعت کے طالب علم ہیں۔ روحبان، وادی کشمیر کا واحد طالب علم ہے جس نے ایسا کارنامہ انجام دیا۔
روحبان عبداللہ نے ایک بلائنڈ کریو سیفٹی میکانزم ماڈل تیار کیا ہے جس کی نمائش جاریہ ماہ بنگلور میں کی جائے گی۔ روحبان کے مطابق اسے اس کام میں کافی دلچسپی تھی تاہم پلیٹ فارم نہ ملنےکی وجہ سے اسے تین سال لگ گئے۔ حکومت کی جانب سے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے تمام ہایر سکنڈری اسکولز میں لیبز قائم کئے گئے جس کے ذریعہ ہی وادی کشمیر کے اس ہونہار طالب علم نے اپنے ہنر کا لوہا منوایا ہے۔ Display Blind Curve Safety Mechanism
روحبان کا ماڈل "بلائنڈ کریو سیفٹی میکانزم، جسے اس نے اے ٹی ایل، بی ایچ ایس ایس بمئی میں آرڈینو (Arduino اور C++) پروگرامنگ کا استعمال کرتے ہوئے ڈیزائن کیا ہے، کو اٹل انوویشن مشن نیتی آیوگ حکومت ہند نے قومی سطح پر پروجیکٹ کی نمائش میں جموں و کشمیر کی نمائندگی کے لیے منتخب کیا ہے۔ اٹل انوویشن نمائش 20 تا 23 ستمبر کو بنگلورو کرناٹک میں منعقد ہوگی۔ATAL Innovation Mission Niti Ayog
روحبان عبداللہ واحد ایک ایسا طالب علم ہے جس کو بنگلور جاکر جموں و کشمیر کی نمائندگی کرنے کا موقع مل رہا ہے۔ اس بات کی اطلاع جب روحبان اور اس کے اسکول منتظمین کو ملی تو پورے علاقہ بالخصوص بومی زینگیر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ ہر ایک نے روحبان کو مبارک باد پیش کی۔
روحبان نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ "میں یہ دیکھ کر بہت خوش ہوں کہ میرے ذریعے تیار کردہ نابینا کروز پر حادثات کو کم کرنے کے لیے ایک ماڈل کو اٹل انوویشن مشن نیتی آیوگ نے قومی سطح پر منتخب کیا ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ یہ میری انفرادی کوشش نہیں ہے، بلکہ میرے اساتذہ، سرپرستوں نے اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے ذہن میں یہ ماڈل بہت پہلے سے تھا، "لیکن معاون آلات کی کمی کی وجہ سے میں اسے تیار نہیں کیا جاسکا لیکن اب ہمارے اسکول میں دستیاب آلات کی مدد سے اس ماڈل کو تیار کرنا ممکن ہوا ہے۔"
اس دوران روحبان عبداللہ کے ایک استاد نے بتایا کہ یہ پورے محکمہ تعلیم کے لیے قابل فخر لمحہ ہے کیونکہ سرکاری اسکولوں کے طلباء اب ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔"اور مزید کہا کہ روحبان ہمارے ذہین طلباء میں سے ایک ہے اور بہت تیز ہے، "ہم نے ابھی اس کے آئیڈیا کو خوش آمدید کہا، اسے اس ماڈل کو تیار کرنے کے لیے جگہ اور آلات فراہم کیے،" انہوں نے کہا یہ ماڈل اے ٹی ایل ٹیم کی رہنمائی میں تیار کیا گیا ہے جس میں اشفاق احمد میر اور سجاد احمد راتھر نے مل کر گائیڈ کیا ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : Meet Danish Ahmad an Innovator : متعدد اختراعات کرنے والے کشمیری انوویٹر دانش احمد سے خصوصی گفتگو