بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے تحصیل سوپور کے محلہ تیلیان کا ایک نوجوان نے انگلیڈ کرکٹ ٹیم میں بطور نیٹ بالر اپنی جگہ بنالی ہے۔ سوپور سے تعلق رکھنے والے متین تیلی نامی نوجوان کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹرینٹ برج اسٹیڈیم میں دوسرے ٹیسٹ سے قبل انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے لیے نیٹ بالر کے طور پر منتخب کیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق متین نے دو وکٹیں بھی حاصل کیں، جس میں انہوں نے خطرناک بلے باز جونی بیرسٹو کو کلین بولڈ کیا اور انہوں نے ٹاپ آرڈر بلے باز زیک کرولی کی وکٹ حاصل کی۔ Sopore boy selected as a net bowler in England
انگلینڈ کے کوچ اور معروف کرکٹر پال کالنگ ووڈ نے متین کی تعریف کی۔ متین کے اہل خانہ نے میڈیا کو اس بات کی تصدیق کی کہ یہ پیشرفت چند دن پہلے اس وقت ہوئی جب اسے انگلینڈ کے نیٹ گیندباز کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ اہل خانہ نے اسے پورے کشمیر کے لیے خوشی کا لمحہ قرار دیا۔
فون پر بات کرتے ہوئے متین تیلی نے کہا کہ 'وہ میدان میں اپنی قابلیت کو ثابت کرنے کے لیے بہت پرجوش ہیں کیونکہ یہ واقعی ان کے لیے ایک سنہرہ موقع ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی اور انسان کو خود پر یقین رکھنا چاہیے اور اپنی صلاحیتوں کو ثابت کرنا چاہیے۔' کشمیری نوجوان نسل کے نام ایک پیغام میں متین نے کہا کہ نوجوانوں کو اپنے کیرئیر پر توجہ دینی چاہیے اور کسی بھی سنگ میل کے حصول تک کوئی کسر نہیں چھوڑنی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: Physio of Afghanistan Cricket Team: کشمیری ڈاکٹر سہیل میر افغانستان کرکٹ ٹیم کے فزیو مقرر
اس دوران متین کے بھائی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے کہا کہ 'ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا بھائی اپنے ملک بھارت کے لیے کھیلے اور نام روشن کرے۔ انہوں نے بتایا کہ 'متین کو دوسرے ٹیسٹ سے قبل فون آیا کہ آپ کو نیوزی ٹیسٹ سیریز کے لیے انگلینڈ کرکٹ ٹیم میں نیٹ بالر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔'