سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شمالی کشمیر North Kashmirکے ضلع بارہمولہ کے بڈمولہ علاقے میں ایک پنڈت کنبے کی حفاظت پر مامور ایک ایس پی او کی حرکت قلب بند ہونے سے موت SPO dies of Cardiac Arrest واقع ہو گئی ہے۔
متوفی ایس پی او کی شناخت شکیل احمد راتھر ولد علی محمد راتھر ساکن ملہ پورہ، بارہمولہ کے طور پر کی گئی ہے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ متوفی ایس پی او کی جسد خاکی کو قانونی و طبی لوازمات کی ادائیگی کے بعد آخری رسومات کی انجام دہی کے لئے لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔