سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اتوار کی دوپہر شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک فوجی جوان نے اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی۔
ذرائع نے بتایا کہ شیری کے علاقے کھچاربتری کمپنی ویروان میں 59 میڈیم رجمنٹ میں تعینات پروین کمار نے اپنی سروس رائفل کے ذریعہ اپنے سر پر گولی ماری جس کے بعد ان کی موت ہو گئی۔
ذرائع نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ فوجی موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: بارہمولہ: محکمہ جنگلات کی جانب سے شجرکاری
پولیس اہلکار نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ تحقیقات کے لئے متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔