ETV Bharat / state

Slain Pharmacist's Son Qualifies JKAS : ’کراس فائرنگ‘ میں ہلاک کیمسٹ کے فرزند نے کیا JKASکوالیفائی

پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں تین بہن بھائیوں نے ایک ساتھ جے کے اے ایس میں کامیابی حاصل کی وہیں شمالی کشمیر میں ’کراس فائرنگ‘ کے دوران ہلاک ہوئے ایک شخص کے فرزند نے پہلی مرتبہ ہی JKAS کوالیفائی کر لیا۔ Orphan Qualifies JKAS

a
a
author img

By

Published : Jan 20, 2023, 5:07 PM IST

’کراس فائرنگ‘ میں ہلاک کیمسٹ کے فرزند نے کیا JKASکوالیفائی

بارہمولہ: ’ایپل ٹاؤن‘ کے نام سے مشہور شمالی کشمیر کے سوپور علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان عابد شاہ بخاری نے مسابقہ جاتی امتحان جے کے اے ایس(JKAS) میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ عابد سوپور کے رشیدہ آباد سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کے والد سنہ 2004میں ’’کراس فائرنگ‘‘ کے دوران گولی لگنے سے ہلاک ہو گئے تھے۔

کم عمری میں سایہ پدری سے محروم ہونے کے باوجود عابد نے محنت اور لگن کے ساتھ پڑھائی جاری رکھی۔ عابد کے مطابق والد کا سایہ سر سے اٹھنے کے سبب انہیں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم انہوں نے ہمت نہ ہاری اور اپنی پڑھائی جاری رکھی۔ جے کے اے ایس میں عابد کی کامیابی کی خبر پھیلتے ہی ان کے آبائی گھر واقع رشیدہ آباد، سوپور میں لوگوں کا تانتا بندھا رہا ہے اور جوق در جوق لوگ انہیں مبارک باد دینے کے لئے ان کے گھر کا رخ کر رہے ہیں۔

عابد نے ابتدائی تعلیم سوپور میں ہی حاصل کی، بی ایس سی ڈگری کے بعد انہوں نے اردو میں پوسٹ گریجویشن بھی حاصل کر لی۔ عابد کا کہنا ہے کہ ’’دنیا میں کوئی کام مشکل نہیں اور اگر انسان لگن سے محنت کرکے کسی بھی کام کو ٹھان لے تو وہ اونچائیوں کو چھو سکتا ہے۔ میں نے بھی کافی زیادہ محنت کی اور اب اس کا پھل بھی مجھے ملا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل یو پی ایس سی میں بھی انہوں نے طبع آزمائی کی تاہم اس میں وہ کامیاب نہ ہو سکے اور انہوں نے ہمت نہ ہاری اور مزید محنت اور لگن کے ساتھ جے کے اے ایس امتحان میں شرکت کی اور پہلی مرتبہ ہی کامیاب قرار دئے گئے۔

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے عابد کی ہمشیرہ نے کہا کہ عابد نے نہ صرف اُن کے خاندان بلکہ پورے علاقے کا نام روشن کیا ہے۔ انہوں جذباتی ہوکر کہا: ’’ہم سبھی بچوں کی پرورش اور کامیابی کے پیچھے اصل میں ہماری والدہ کا عظیم کردار رہا ہے۔ انہوں نے والد کی وفات کے بعد ہمیں بکھرنے نہیں دیا اور ہمیں والد کی کمی محسوس نہ ہونے کی پوری کوشش کی۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.