بارہمولہ (جموں کشمیر): نیشنل ایگریکلچر ہائر ایجوکیش پروجیکٹ کے تحت زرعی یونیورسٹی، اسکاسٹ واڈورہ کیمپس میں آئے روز سیمنارز اور آگاہی پروگرامز منعقد کیے جاتے ہیں۔ ایک ایسے ہی پروگرام میں جنوبی کوریا سے آئے پروفیسر یونگ سک چنگ نے طلباء کو Phenomics Shaping Agriculture Revolution: A cost effective Approach عنوان پر اپنی تحقیق اور عالمی سطح اپنائی جا رہی جدید ٹیکنالوجی خاص کر مصنوعی ذہانت (آرٹیفشل انٹیلی جنس) کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
ڈین پروفیسر، ڈاکٹر ریحانہ کے مطابق اس پروگرام کا مقصد موجودہ وقت میں Articificial Intelligence اور Machine Learning ایگریکلچر میں ہو رہی عالمی تحقیق کے بارے میں کسانوں خاص کر زرعی یونیورسٹی کے طلبہ کو آگاہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہ اس موضوع پر عالمی شہرت یافتہ ساؤتھ کوریا کے سائنس دان کو یونیورسٹی کیمپس مدعو کیا گیا جو انتہائی بار آوار ثابت ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پروگرامز کا مقصد طلبہ میں جدید ٹیکنالوجی کے رجحان کو فروغ دینا اور پیداوار میں اضافے کے لیے مصنوعی ذہانت پر ریسرچ کرنا ہے۔
مزید پڑھیں: سوپور ایگریکلچر یونیورسٹی میں خصوصی گندم کی کٹائی
انہوں نے دعویٰ کیا کہ پروفیسر یونگ سگ چنگ کی آمد سے نہ صرف طلبہ بلکہ کسانوں کو بھی فائدہ حاصل ہوگا۔ اس دوران پروفیسر یونگ سک چنگ نے کشمیر آمد اور یہاں کے طلبہ کے ساتھ تبادلہ خیال پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ’’اس خوبصورت کیمپس میں لیکچر سے کافی خوش ہوں، کشمیر کے طلبہ کے ساتھ بات چیت سے یہاں کے طلبہ کی صلاحیتوں کا اندازہ ہوا۔ یہاں کے طلبہ با صلاحیت ہیں۔‘‘