شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کے سیلو نامی گاؤں میں اپنی نوعیت کا پہلا واقع پیش آیا، جو ہر ایک انسان کے لیے پریشان اور حیران کرنے والی بات ہے۔
اطلاعات کے مطابق سیلو سوپور میں ایک ہوٹل چلانے والے شخص کو اس وقت گرفتار کیا، جب ان کے پاس ایک مشہور و معروف شخص اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی ڈی ڈی سی امیدوار ڈاکٹر فریدہ خان کے شوہر الفت ثبا کو چائے کا ایک گلاس دیا۔
بتایا جاتا ہے کہ جوں ہی انہوں نے چائے ختم کیے تھوڑی دیر کے بعد وہاں سے وہ نکل کر اچانک سڑک پر گر گیے۔
ذرائع کے مطابق الفت ثبا کی بگڑتی حالت دیکھ کر فوراً سوپور ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت اب مستحکم بتائی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں:
کسانوں کی حمایت میں سوپور فروٹ منڈی بند
اس حوالے سے سوپور پولیس نے ایک کیس زیر نمبر 344/2020 درج کرکے مزید تحقیقات شروع کرکے ایک ہوٹل مالکان کو گرفتار کیا ہے۔
حالانکہ ابھی اس معاملے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔