ETV Bharat / state

Baramulla sex racket busted: قحبہ خانہ کا پردہ فاش، دو خواتین سمیت چھ گرفتار

شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں مخصوص اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس نے غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث چھ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ گرفتار کیے گئے افراد میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ Sex racket busted in north kashmir

a
a
author img

By

Published : Jul 6, 2023, 5:28 PM IST

بارہمولہ (جموں و کشمیر): شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں جموں کشمیر پولیس نے جسم فروشی کے ایک ریکٹ کا پردہ فاش کرتے ہوئے دو خواتین سمیت چھ افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق بارہمولہ پولیس کو معتبر ذرائع سے اطلاع موصول کہ بس اسٹینڈ بارہمولہ کے قریب کرائے کے ایک مکان میں کچھ افراد غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہیں اور اس کے ساتھ ہی پولیس نے فوری طور خصوصی تلاشی کارروائی شروع کی اور غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث افراد کو گرفتار کر لیا۔

بارہمولہ پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے ایک پریس بیان کے مطابق انسپکٹر ولایت حسین کی قیادت میں ایس ایچ او پولیس اسٹیشن بارہمولہ کی نگرانی میں خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی گئی جنہوں نے قحبہ خانہ کا پردہ فاش کیا۔ پریس بیان کے مطابق ’’اس ریکٹ میں ملوث لطیف احمد چیچی ولد محمد یونس چیچی ساکنہ ملنگام، بانڈی پورہ (کرایہ دار)، الطاف احمد ڈار ولد غلام احمد ڈار ولد کرالہار بارہمولہ، خورشید احمد چیچی ولد عبدالرشید چیچی ساکنہ ملنگام، بانڈی پورہ، منظور احمد خان ولد سیف الدین خان ساکنہ قاضی ہمام، بارہمولہ کے علاوہ دو خواتین سیکس ورکرز (جن کا نام ظاہر نہیں کیا گیا) کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔‘‘

جموں و کشمیر پولیس نے ضمن میں ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 136/2023 دفعہ 3,4,8 کے تحت پولیس اسٹیشن بارہمولہ میں درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ دریں اثناء، پولیس نے بارہمولہ کی عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے رہائشی مکانات، کمروں اور دکانوں کو کرائے پر دینے سے قبل کرایہ دار کی تصدیق ضرور کریں۔

مزید پڑھیں: اسپا سینٹر میں سیکس ریکٹ، دہلی خواتین کمیشن نے چھاپہ مارا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.