اطلاعات کے مطابق عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج، سی آر پی اور ایس او جی کی مشترکہ ٹیم نے بٹ پورہ علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی مہم شروع کی۔
ذرائع کے مطابق علاقے میں تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پہرے بٹھا دیے گئے ہیں اور گھر گھر تلاشی کارروائی کا سلسلہ بھی جاری ہے جبکہ کسی بھی فرد کو گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ آج سے چند دن قبل سوپور میں ایک عسکری حملہ میں دو سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ دو عام شہری ہلاک ہوگئے تھے۔
آخری اطلاع ملنے تک تلاشی مہم کا سلسلہ جاری تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سوپور میں سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری