سوپور قصبہ کے مومن آباد علاقے کے لوگوں نے محکمہ پر الزام لگایا کہ انہوں نے علاقے میں میگڑم شیڑول کے حساب سے نہیں ڈالا۔ لوگوں نے کہا کہ محکمہ نے اپنی من مانی کے طور پر اس راستے پر جو میگڑم بچھایا ہے وہ سحیح ڈھنگ سے نہیں لگایا ہے۔
لوگوں نے مزید کہا کہ محکمہ آر اینڈ بی سرکار کے پیسے کا لوٹ کھسوٹ کر رہی ہے اور ہمارے اس علاقے کو نظر انداز کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ کے افسر وہاں پر میگڑم ڈالتے ہیں جہاں پر امیر لوگ رہتے ہیں اور غریب عوام کی کوئی نہیں سنتا ہے۔
لوگوں نے گورنر انظامیہ سے گزارش کی کہ وہ ایک ٹیم تشکیل دے جو تحقیق کرے کہ آخر محکمہ آر اینڈ بی نے میگڑم ڈالنے میں لاپرواہی کیوں کی؟ اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت نے محکمہ آر اینڈ بی کے ایگزیکٹو انجینئر سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن ان کی غیر موجودگی کی وجہ سے ان سے رابطہ نہیں ہوا۔