ETV Bharat / state

کشمیر: اُڑی میں گولہ باری سے مقامی لوگ خوفزدہ - اڑی کنٹرول لائن پر واقع دیہات

شمالی کشمیر کے اڑی سیکٹر میں بھارتی اور پاکستانی افواج کے درمیان شدید گولہ باری کی وجہ سے اُڑی کنٹرول لائن پر واقع تقریبا ایک درجن رہائشی مکان بھی تباہ ہوگئے، جس کی وجہ سے اُڑی کے مقامی لوگوں میں خوف اور دہشت کا ماحول ہے۔

residents of uri loc frightened by the shelling
کشمیر: بھارت اور پاکستانی افواج کی گولہ باری سے مقامی لوگوں میں دہشت
author img

By

Published : Nov 14, 2020, 4:36 PM IST

شمالی کشمیر کے اُڑی سیکٹر میں جمعہ کو بھارتی اور پاکستانی افواج کے درمیان شدید گولہ باری کی وجہ سے 5عام شہری اور 2 فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ مزید 6 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں دو فوجی بھی شامل ہیں۔

کشمیر: بھارت اور پاکستانی افواج کی گولہ باری سے مقامی لوگوں میں دہشت

گولہ باری کے دوران اڑی کنٹرول لائن پر واقع دیہات میں تقریبا ایک درجن رہائشی مکان بھی تباہ ہوگئے، اڑی کے مقامی لوگوں میں گزشتہ روز ہونے والی تباہ کن گولہ باری سے خوف اور دہشت کا ماحول ہے، مقامی لوگوں کے مطابق شیلنگ سے انہیں ہر وقت خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے، لیکن دونوں ملک پر اس کا کوئی اثر نہیں پڑتا۔

واضح رہے کہ حاجی پیر اور کمل کوٹ سیکٹروں میں جمعہ کو تقریبا 12 بجے ہند پاک افواج کے درمیان شدید گولہ باری شروع ہوئی، جس کے بعد دونوں کے درمیان مورٹار سے شیلنگ کی گئی، جس کی وجہ سے 2 فوجی ہلاک ہوگئے، جن کی شناخت سبودھ گھوش اور ہردھن چندر رائے کے طور پر ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:

کشمیر: شدید گولہ باری میں 5 سیکیورٹی اہلکار سمیت 9 افراد ہلاک

گولہ باری کی زد میں آکر مزید 2 فوجی اہلکار حاجی پیر سیکٹر میں زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اس دوران کئی گولے آبادی میں گرے، گولہ باری کی زد میں آ کر طاہر احمد میر ولد جلیل احمد میر ساکن سلطان ڈھکی اس وقت لقمہ اجل بن گیا جب وہ کمل کوٹ گاوں میں راشن گھاٹ پر راشن تقسیم کر رہا تھا، اس کے علاوہ ارشاد احمد ولد کرامت حسین ساکن سرائے بانڈی موقع پر ہی لقمہ اجل بن گیا۔ فاروق بیگم زوجہ بشیر احمد ڈار ساکن بلکوٹ اوڑی اس وقت لقمہ اجل بن گئی جب وہ اپنے گھر میں موجود تھی اور ایک گولہ گھر پر گرا۔ 7 سالہ افرار احمد ولد لطیف احمد ساکن گوہالن اڑی گولہ باری کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.