ETV Bharat / state

Sangrama Residents Protest against PDD: سوپور کے باشندوں کا شیڈول کے مطابق بجلی سپلائی کرنے کا مطالبہ - محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج بارہمولہ

سنگرامہ، سوپور کے باشندوں نے بجلی کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاج کیا جس کے سبب سرینگر بارہمولہ سڑک پر ٹریفک کی نقل و حمل متاثر رہی۔ Sangrama Residents Demand Scheduled Power Supply

شیڈول کے مطابق بجلی سپلائی کرنے کا مطالبہ

author img

By

Published : Mar 30, 2023, 2:12 PM IST

شیڈول کے مطابق بجلی سپلائی کرنے کا مطالبہ

بارہمولہ (جموں و کشمیر): شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں سنگرامہ علاقے کے رہائشیوں نے بجلی کی آنکھ مچولی پر پاور ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ (PDD) کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے انتظامیہ خصوصاً محکمہ بجلی کے خلاف سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ افسران کے خلاف نعرے بازی کی۔

احتجاج کر رہے مرد و زن نے سرینگر بارہمولہ شاہراہ پر احتجاج کیا جس کے سبب ٹریفک کی آمد و رفت کئی گھنٹوں تک متاثر رہی۔ جموں کشمیر پولیس کی ایک ٹیم سنگرامہ پہنچی اور ان کی مداخلت کے بعد ٹریفک کو بحال کر دیا گیا۔ مظاہرین نے محکمہ بجلی اور ضلع انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں جان بوجھ کر بجلی شیڈول کے مطابق فراہم نہیں کی جا رہی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بجلی کی مسلسل بندش روز مرہ کا معمول بن چکی ہے جس سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ محکمہ بجلی شیڈول کے مطابق بجلی کی فراہمی میں نا کام ہو چکا ہے اور دن میں کئی مرتبہ بجلی آتی جاتی رہتی ہے اور لوگوں کو اس رمضان کے مقدس مہینے میں سخت تکالیف سے گزرنا پڑتا ہے۔

احتجاج کر رہے لوگوں نے بتایا کہ انہوں نے کئی بار اس مسئلہ سے متعلق حکام سے گزارش کیں تاہم اس جانب حکام نے کبھی بھی سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا جس کے سبب لوگ سڑکوں پر اتر کر احتجاج کرنے کے لیے مجبور ہو گئے۔ انہوں نے حکام سے سنگرامہ علاقہ میں بجلی سپلائی بحال کرنے اور شیڈول کے مطابق بجلی سپلائی کرنے کی گزارش کی تاکہ لوگوں کو مزید مشکلات سے گزرنا نہ پڑے۔

مزید پڑھیں: بجلی کی عدم دستیابی، ڈورو میں احتجاج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.