ETV Bharat / state

Protest Against Food Dept in Uri: اوڑی کے باشندوں کا محکمہ فوڈ کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : May 12, 2023, 8:11 PM IST

سرحدی قصبہ اوڑی کے باشندوں نے احتجاج کرتے ہوئے محکمہ فوڈ سے تکنیکی خرابی کے باعچ آن لائن شناخت میں دقتوں کے پیش نظر ماضی کی طرح بدستور آف لائن طرز پر ہی راشن کی تقسیم کا مطالبہ کیا ہے۔

اوڑی کے باشندوں کا محکمہ فوڈ کے خلاف احتجاج

بارہمولہ: جموں و کشمیر میں راشن کی تقسیم میں آن لائن سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے، اس حوالہ سے سرکاری و نجی راشن گھاٹوں پر مشینیں نصب کی جا رہیں جس کے ذریعے آن لائن شناخت کے بعد ہی صارفین کو راشن فراہم کیا جائے گا۔ تاہم حالیہ دنوں شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع اور اب بارہمولہ ضلع کے سرحدی علاقہ اوڑی میں بھی لوگوں کی جانب سے آن لائن کے بجائے ماضی کی طرح آف لائن راشن فراہمی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ سرحدی قصبہ اوڑی کے مورہ گاؤں کے باشندوں نے اُس وقت محکمہ فوڈ کے خلاف احتجاج کیا جب آن لائن شناخت میں کثیر وقت صرف ہونے کی وجہ سے لوگ راشن حاصل کرنے سے قاصر رہے۔

احتجاج کر رہے باشندوں نے کہا کہ محکمہ فوڈ نے راشن کی تقسیم کے عمل میں شفافیت کی غرض سے آئن لائن شناخت کو ناگزیر قرار دیا ہے اور سبھی راشن گھاٹس پر فنگر سینسر مشینیں نصب کی جا رہی ہیں۔ تاہم مشینیں پوری طرح کام نہیں کر رہی جس کی وجہ سے لوگوں کو دن بھر لائن میں کھڑے رہنے کے باوجود راشن فراہم نہیں کیا گیا۔ احتجاج کر رہے باشندوں نے دعویٰ کیا کہ ’’فنگر سینسر مشینیں، جن پر صارف کی شناخت چیک کی جا رہی ہے، انٹرنیٹ پر منحصر ہے، تاہم سرحدی اور پہاڑی علاقہ ہونے کے باعث علاقے میں کمزور انٹرنیٹ خدمات ہیں جس سے مشینیں پوری طرح کام نہیں کر رہیں۔ صارفین کی آن لائن شناخت نہ ہونے کے سبب اسٹور کیپر بھی لوگوں کو راشن فراہم کرنے سے قاصر ہے۔ لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے حکام سے ماضی کی طرح آف لائن طرز پر ہی راشن تقسیم کرنے کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں: Ration Distribution بانڈی پورہ کے پہاڑی علاقوں میں کمزور موبائل نیٹ ورک کے باعث لوگ راشن سے محروم

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.