ETV Bharat / sports

بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم انڈیا کا اعلان، مینک یادو کو پہلی بار ٹیم میں موقع ملا - IND vs BAN T20 series - IND VS BAN T20 SERIES

بنگلہ دیش کے خلاف کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس سیریز کے لیے پہلی بار مینک یادو کو ٹیم میں موقع دیا گیا ہے۔ پوری خبر پڑھیں...

IND vs BAN T20 series
بھارت بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز (IANS PHOTO)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Sep 29, 2024, 8:49 AM IST

Updated : Sep 29, 2024, 1:35 PM IST

نئی دہلی: بنگلہ دیش کے خلاف 6 اکتوبر سے شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ بی سی سی آئی نے ہفتے کی رات دیر گئے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کرکے ٹیم انڈیا کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔ بھارت کے تیز گیند باز مینک یادو کو ٹیم انڈیا کے لیے پہلی بار چنا گیا ہے۔ اس ٹیم کی کپتانی سوریہ کمار یادو کو دی گئی ہے۔

میچ کب اور کہاں کھیلے جائیں گے:

بھارتی سلیکٹرز نے بنگلہ دیش کے خلاف آئندہ آئی ڈی ایف سی فرسٹ بینک ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے بھارت کے 15 رکنی اسکواڈ کا انتخاب کیا ہے۔ یہ سیریز ٹیسٹ سیریز کے بعد شروع ہوگی۔ اس سیریز کے تینوں میچ بالترتیب 6، 9 اور 12 اکتوبر کو گوالیر، نئی دہلی اور حیدرآباد میں کھیلے جائیں گے۔

اس سیریز میں ہاردک پانڈیا کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، جو سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کا حصہ نہیں تھے۔ ساتھ ہی مینک یادو کو پہلی بار ٹیم انڈیا میں شامل کیا گیا ہے۔ وہیں کے کے آر کے اسٹار اسپنر ورون چکرورتی کو بھارتی ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔ ساتھ ہی نتیش کمار ریڈی، ہرشت رانا کو بھی ٹیم میں جگہ ملی ہے۔ یہ دونوں پہلے بھی ٹیم میں شامل ہو چکے ہیں لیکن انہیں ابھی تک بھارت کے لیے ڈیبیو کا موقع نہیں ملا ہے۔ اس ٹی ٹوئنٹی سیریز میں رشبھ پنت، جسپریت بمراہ، محمد سراج، یشسوی جیسوال اور شبمن گل کو آرام دیا گیا ہے۔

بھارتی اسکواڈ:

سوریہ کمار یادو (کپتان)، ابھیشیک شرما، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، رنکو سنگھ، ہاردک پانڈیا، ریان پراگ، نتیش کمار ریڈی، شیوم دوبے، واشنگٹن سندر، روی بشنوئی، ورون چکرورتی،جتیش شرما (وکٹ کیپر)، ارشدیپ سنگھ، ہرشت رانا، مینک یادو۔

یہ بھی پڑھیں:

پہلے دن صرف 35 اوورز اور دوسرے دن ایک بھی اوور نہیں، کانپور ٹیسٹ میچ ڈرا ہونے پر کس ٹیم کو ہوگا نقصان

کانپور ٹیسٹ کے پہلے دن بارش کا خلل، بنگلہ دیش نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بنائے

Last Updated : Sep 29, 2024, 1:35 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.