سرما کے دوران لاکھوں کی تعداد میں مہاجر پرندے وادی کشمیر کا رخ کرتے ہیں۔ مہمان پرندے کئی ہفتوں تک وادی کشمیر کی مختلف پناہ گاہوں میں قیام کرتے ہیں جن میں ضلع بارہمولہ کی ہائیگام آبی پناہ گاہ Hygam Wetlandبھی شامل ہے۔
وادی کشمیر کی دیگر آبی پناہ گاہوں کی طرح Wetlands of kashmirہائیگام آبی پناہ گاہ Hygam Wetlandکا رقبہ بھی سکڑتا جا رہا ہے۔
آبی پناہگاہوں کی شان رفتہ بحال کرنے اور انکے تحفظ کے تئیں محکمہ وائلڈ لائف نے عالمی یوم آبی پناہ گاہ کے موقع پر ضلع بارہمولہ میں ایک پروگرام کا انعقاد Programme on World Wedland Dayعمل میں لایا۔
تقریب کے دوران Programme on World Wedland Dayمحکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے آگاہی و بیداری مہم کا آغاز کیا گیا جس میں محکمہ کے اعلیٰ افسران سمیت مقامی باشندوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر عوام سے محکمہ کا تعاون دینے اور آبی پناہ گاہوں کی حفاظت کو یقینی بنائے جانے کی اپیل کی گئی۔
مزید پڑھیں: کشمیر میں آبی ذخائر سکٹر رہے ہیں، بچاؤ ضروری کیوں؟
مقامی باشندوں نے ہائیگام ویٹ لینڈ کی شان رفتہ بحال کرنے اور اس کے تحفظ کے لئے بھرپور تعاون دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے محکمہ وائلڈ لائف کے افسران نے کہا کہ محکمہ کی جانب سے ہائیگام ویٹ لینڈ کی شان رفتہ بحال کرنے کے لیے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات اٹھائے جائیں گے۔