بارہمولہ: شمالی کشمیر کے بارامولہ کے سرحدی علاقے اوڑی میں پولیس کی جانب سے ترنگا ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں پولیس کے اہلکاروں نے شرکت کی۔ ترنگا ریلی اوڑی کے سب ڈویژن مجسٹریٹ دفتر سے اوڑی سے لیکر بس اسٹینڈ تک منعقد کی گئی۔ اس ریلی میں سب ڈویژن اوڑی کے تین تھانوں کے پولیس اہلکاروں کے ساتھ ایس ڈی پی او اوڑی، سب ڈویژنل مجسٹریٹ اوڑی نے شرکت کی۔
ای ٹی وی کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایس ڈی پی او، اوڑی، جنید ولی نے کہا کہ پولیس کا بھی انیشیٹیو ہر گھر ترنگا کے تحت ترنگا ریلیز نکالنا ہےانہوں نے کہا جیسے آپ نے دیکھا پولیس ہیڈ کوارٹر بارججمولہ میں ایک ترنگا ریلی نکلی تھی اسی کو لے کر آج دوسری ریلی اوڑی میں نکالی گئی۔ انہوں نے مزید کہا اس میں ہماری تھیم ہے ہمارا ترنگا ہماری آن بان شان ہے۔
اننت ناگ میں ترنگا ریلی
اسی سلسلے میں اننت ناگ ضلع کے ڈورو علاقے میں بھی میونسپل کمیٹی ڈورو، ویری ناگا اور فوج کے اشتراک سے اسکولی طلبہ کے لیے ترنگا ریلی کا اہتمام عمل میں لایا گیا۔ Tiranga rally Kulgamاس حوالے سے ڈورو اسٹیڈیم میں ایک خصوسی تقریب کا بھی اہتمام عمل میں لایا گیا اور قریب 200میٹر لمبا ترنگا لہرایا گیا۔ ریلی میں علاقے کے مختلف اسکولوں، کالجوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے شرکت کی۔
کولگام میں ترنگا ریلی
جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں بھی ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے تحت طلبہ کے لیے خصوصی پروگرام اور ترنگا ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ضلع کولگام میں محکمہ جات سمیت مقامی اسکولوں کی جانب سے مختلف سرگرمیاں منعقد کی جا رہی ہیں۔ Tiranga rally Kulgamپینٹنگ، قومی ترانہ مقابلہ، مضمون نویسی کے مقابلے، کوئز پروگرام سمیت مباحثے اور سیمینار بھی منعقد کیے جا رہے ہیں۔
ترال، پلوامہ میں ترنگا ریلی
واضح رہے کہ وادی کشمیر میں بھی دیگر ریاستوں کی طرح ’’ہر گھر ترنگا مہم‘‘ کے حوالے سے آگاہی پروگرامز اور ریلیز کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے۔
- یہ بھی پڑھیں : Dal Lake Tiranga rally: ڈل جھیل میں ترنگا بوٹ ریلی