بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں پولیس نے جعلی سی بی آئی آفیسر کو دھر دبوچ کر اس کے قبضے سے قیمتی گھریلو اشیاء برآمد کرکے ضبط کی ہیں۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن کنزر میں فاروق احمد وانی ساکن وسن بانگل نے شکایت درج کی کہ جاوید احمد راتھر نامی جعلساز نے اس کے بیٹے کو ملازمت فراہم کرنے کا یقین دلایا اور یہ کہ شکایت کنندہ کے ساتھ مبینہ طور پر چالیس لاکھ روپیہ کا فراڈ کیا۔
-
Police in Kunzer Baramulla have arrested a man who was impersonating as a CBI Officer and recovered household items and fake ID cards from his possession.@JmuKmrPolice@KashmirPolice@DIGBaramulla@DCBaramulla@Amod_India@DivyaDev_ips pic.twitter.com/zGPuCU65RD
— Baramulla Police (بارہمولہ پولیس) (@BaramullaPolice) November 5, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Police in Kunzer Baramulla have arrested a man who was impersonating as a CBI Officer and recovered household items and fake ID cards from his possession.@JmuKmrPolice@KashmirPolice@DIGBaramulla@DCBaramulla@Amod_India@DivyaDev_ips pic.twitter.com/zGPuCU65RD
— Baramulla Police (بارہمولہ پولیس) (@BaramullaPolice) November 5, 2023Police in Kunzer Baramulla have arrested a man who was impersonating as a CBI Officer and recovered household items and fake ID cards from his possession.@JmuKmrPolice@KashmirPolice@DIGBaramulla@DCBaramulla@Amod_India@DivyaDev_ips pic.twitter.com/zGPuCU65RD
— Baramulla Police (بارہمولہ پولیس) (@BaramullaPolice) November 5, 2023
انہوں نے بتایا کہ جیسے ہی صورتحال واضح ہوئی تو ملزمان نے چوری کا سہارا لیکر شکایت کنندہ کے رہائش گاہ سے قیمتی گھریلو اشیاء جس میں گیزر، بیڈ شیٹ، انوٹر،سی سی ٹی وی، ایل سی ڈی اور دیگر قیمتی اشیاء شامل ہیں پر ہاتھ صاف کیا۔شکایت موصول ہونے کے بعد پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔ پولیس کی ایک ٹیم نے جعلی سی بی آئی آفیسر کی گرفتاری عمل میں لا کر اس کے قبضے سے جعلی کاغذات، نقلی سی بی آئی شناختی کارڈ اور رہائشی مکان سے چرائے گئی قیمتی اشیاء کو برآمد کرکے ضبط کیا۔
مزید پڑھیں:
بڈگام میں جعلی آئی اے ایس افسر ساتھی سمیت گرفتار
دریں اثنا پولیس نے عوام الناس سے گزارش کی ہے کہ وہ ایسے افراد کے جھانسے میں نہ آئیں اور جعلسازوں کے بارے میں نزدیکی پولیس اسٹیشن کے ساتھ رابط قائم کریں۔
(یو این آئی)