ETV Bharat / state

بارہمولہ: سڑک کی خستہ حالی سے عوام پریشان

author img

By

Published : May 23, 2021, 11:49 AM IST

بارہمولہ کے تحصیل رفیع آباد کے پہاڑی علاقے کے بالہامہ کترو ناڈی بل کے سڑک کو بنے ہوئے ابھی تین سال بھی نہیں ہوئے کہ سڑک کے اندر بڑے بڑے گڈھے بن گئے ہیں۔

بارہمولہ: سڑک کی خستہ حالی سے عوام پریشان
بارہمولہ: سڑک کی خستہ حالی سے عوام پریشان

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے تحصیل رفیع آباد کے پہاڑی علاقے کے بالہامہ کترو ناڈی بل کے سڑک پر میگڈم اکھڑ جانے سے لوگوں نے انتظامیہ کے خلاف ناراضگی ظاہر کی۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ ابھی تین سال مکمل نہیں ہوئے کہ کترو ناڈی بل سڑک کے اندر بڑے بڑے گڈھے بن گئے ہیں۔جس سے رفیع آباد کے پہاڑی لوگوں کو خطرہ ہی نہیں بلکہ مشکلات سے گزرنا پڑا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حاملہ خواتین کو گاڑیوں میں نہیں بلکہ ہاتھوں سے ہسپتال تک پہنچاتے ہیں اور جوں ہی موسم سرما آتا ہے تب اللہ کا سایہ ہی ہوتا ہے۔

اس حوالے سے کترو ناڈی بل کے لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوے بتایا کہ یہ سڑک رفیع آباد کے مختلف دور دراز اور پہاڑی علاقوں کو ملاتی ہے لیکن بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ اس علاقہ کو ہر وقت نظر انداز نہیں بلکہ اپنی نظروں سے اوجھل رکھا گیا ہے جس سے یہاں کے غریب اور مزدور طبقہ سے وابستہ لوگوں کو طرح طرح کے مشکلات سے اپنی زندگی بسر کرنی پڑتی ہے۔

اس سلسلے میں آگرچہ ہم نے کئی بار متعلقہ محکمہ کے اعلیٰ افسران کے ساتھ بات بھی کی لیکن آج تک کوئی جواب نہیں آیا اور نہ ہی اس علاقہ کا دورہ کیا گیا۔

اس سڑک پر کئی بار حادثے بھی پیش آئے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی انتظامیہ توجہ نہیں دے رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب ووٹ ڈالنے کا وقت آتا ہے تب یہاں کے بڑے بڑے سیاست دان بھی ان پہاڑی علاقوں کا رخ کرتے ہیں اور ہم سے منت کرتے ہیں کہ ہمیں ووٹ دو لیکن ووٹ حاصل کرنے کے بعد وہ سیاست دان بھی کبھی نظر نہیں آتے ہیں۔

انہوں نے گورنر انتظامیہ اور ڈپٹی کمشنر بارہمولہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پہاڑی طبقہ کے غریب اور مستحق لوگوں کے ساتھ انصاف کیا جائے تاکہ ہم بھی اپنی زندگی اچھے اور سکون سے گزار سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.