ETV Bharat / state

پٹن تصادم: بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد - شمالی کشمیر کے ڈی آئی جی سلمیان چودھری

گزشتہ روز شمالی کشمیر کے یدی پورہ پٹن میں ہوئے تصادم میں تین عسکریت پسند ہلاک جبکہ تین اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

arms recoverd
arms recoverd
author img

By

Published : Sep 5, 2020, 12:48 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں شمالی کشمیر کے ڈی آئی جی سلمیان چودھری نے بتایا کہ 'عسکریت پسندوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔'

گزشتہ روز شمالی کشمیر کے یدی پورہ پٹن میں ہوئے تصادم میں تین عسکریت پسند ہلاک جبکہ تین سکیورٹی فورسز کے اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

سلیمان چودھری نے بتایا کہ 'مارے گئے عسکریت پسندوں کے قبضے سے 2 اے کے 47 رائفل، 2 میگزین، ایک پستول اور کئی ساری گولیوں کے راؤنڈ برآمد کئے گئے ہیں'۔

بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

شمالی کشمیر پولیس کے ڈی آئی جی سلیمان چودھری نے بتایا کہ 'گزشتہ روز یدی پورہ میں ہوئے تصادم میں تین عسکریت پسند ہلاک جبکہ پولیس کے دو ایس پی او سمیت ایک آرمی میجر زخمی ہوا تھا'۔

یہ بھی پڑھیے
جموں کے بازاروں میں گہماگہمی

ان کا مزید کہنا ہے کہ 'ہلاک ہوئے عسکریت پسندوں میں سے دو کی شناخت ہو گئی ہے جس میں سے ایک کا نام شفقت علی خان ساکنہ دلینہ بارہمولہ ہے اور دوسرے کی شناخت ہارون بلال ساکنہ بارہمولہ اولڈ ٹاون آزاد گنج کے بطور ہوئی ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.