ETV Bharat / state

پٹن بینک ڈکیٹی واقعہ: پولیس نے رائفل اور گاڑی برآمد کی

پٹن کے شیر آباد کھور علاقے میں جمعرات کو پی پی ای کٹ پہنے تین اسلحہ براداروں نے جموں و کشمیر بینک کی ایک شاخ سے بندوق کی نوک پر 2 لاکھ 86 ہزار روپے لوٹ لیے تھے۔

author img

By

Published : Apr 23, 2021, 2:27 PM IST

پولیس نے رائفل اور گاڑی برآمد کی
پولیس نے رائفل اور گاڑی برآمد کی

پولیس نے شمالی کشمیر کے قصبہ پٹن میں گذشتہ روز پیش آنے والے بینک ڈکیتی واقعے میں بینک محافظ سے چھینی گئی رائفل اور موقع سے فرار ہونے کے لیے استعمال کی جانی والی گاڑی کو جمعہ کی صبح برآمد کیا ہے۔

ہم آپ کو بتا دیں کہ پٹن کے شیر آباد کھور علاقے میں جمعرات کو پی پی ای کٹ پہنے تین اسلحہ براداروں نے جموں و کشمیر بینک کی ایک شاخ سے بندوق کی نوک پر 2 لاکھ 86 ہزار روپے لوٹ لیے۔

ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے جمعہ کی صبح ضلع بارہمولہ کے کنزر علاقے کے ووسن گاؤں کے نزدیک پٹن میں جموں و کشمیر بینک کی ایک شاخ کے لٹیروں کی طرف سے فرار ہونے کے لیے استعمال کی جانے والی ماروتی گاڑی کو برآمد کیا۔

انہوں نے بتایا کہ جائے واردات کی تلاشی کے دوران بینک محافظ سے چھینی گئی 12 بور رائفل کو بھی برآمد کیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ لٹیروں کی تلاش کے لیے علاقے میں اور اس کے گرد و پیش تلاشی کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بارہمولہ: پی پی ای کٹ کا اٹھایا فائدہ، لوٹ لیا بینک

مقامی ذرائع نے بتایا کہ لٹیروں نے روپے اور رائفل لوٹ کر فرار ہونے کے لیے علی محمد ڈار ساکن کھور نام کے ایک شہری کی گاڑی استعمال کی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ علی محمد نےوہاں پر جمع ہجوم کو دیکھ کر گاڑی کھڑی کی تھی اور صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے نیچے اترا تھا کہ لٹیروں نے اس کی پیٹائی کر کے گاڑی چھین لی۔

ان کا کہنا تھا کہ گاڑی میں مذکورہ شہری کی والدہ اور ہمشیرہ بھی بیٹھی تھیں جنہیں نیچے اتارا گیا۔

یو-این-آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.