سرینگر:شمالی کشمیر کے بعض حصوں میں زردی مائل برفباری کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ایسا وسطی پاکستان اور جنوبی افغانستان سے آئی ہوا کی لہروں کی وجہ سے ہوا ہے۔
اطلاعات کے مطابق شمالی کشمیر کے بعض علاقوں میں زردی مائل برفباری ہوئی ہے جس وجہ سے لوگوں میں فکر و تشویش کی لہر دوڑ گئی۔محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ ایسا وسطی پاکستان اور جنوبی افغانستان سے آئی ہوا کی لہروں کی وجہ سے ہوا ہے۔
انہوں نے شمالی کشمیر کے بعض حصوں میں زردی مائل کی برف باری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایسا پاکستان اور جنوبی ا فغانستان میں دھول اٹھنے کی وجہ سے ہوا ہے ۔
اُن کے مطابق پاکستان اور جنوبی افغانستان میں کل شام سات بجے کے قریب آندھی کی وجہ سے زبردست گردو غبار پھیل گیا، جو ہواﺅں کے ذریعے شمالی کشمیر میں درمیانی شب پہنچا جس وجہ سے زرد /دھول بھری برف باری ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں: Poplar Trees Causes Damage سفیدے کے درخت برفباری کے دوران جانی و مالی نقصان کا سبب بن رہے ہیں
- https://twitter.com/i/status/1624025703552516096
جموں و کشمیر محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سونم لوٹس نے اس حوالے سے اپنے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کیا، جس میں دیکھا جاسکتا ہے۔