جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والی دفعہ 370 کی منسوخی کو ایک سال مکمل ہوچکا ہے، انتظامیہ کی جانب سے پوری وادی میں کرفیو جیسی صورتحال ہے۔
ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کی بات کریں تو سوپور میں بھی پوری طرح بندشیں عائد ہیں۔ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے انتظامیہ نے اگرچہ پہلے ہی لاک ڈاون کا اعلان کیا تھا لیکن آج سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
قصبہ میں سڑکیں ویران نظر آرہی ہیں، لوگوں کا کاروبار ٹھپ ہے اور جگہ جگہ فورس تعینات ہے۔
یہ بھی پڑھیں
دفعہ 370 کی منسوخی کا ایک سال، کشمیر میں حالات کتنے بدلے؟
کشمیر میں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد لوگوں کا کہنا ہے کہ معیشت درہم برہم ہو گئی ہے۔ لوگوں کا کاروبار ٹھپ پڑا ہوا ہے اور کشمیر گزشتہ ایک سال سے مکمل لاک ڈاؤن میں ہے۔
وادی کشمیر میں مواصلاتی نظام پوری طرح سے ٹھپ ہے، انٹرنیٹ پر پابندی نافذ ہے اور سیاست دان ابھی اپنے گھروں میں نظر بند ہیں۔