ETV Bharat / state

Workshop for Fruit Growers: کسانوں کو دی گئی ایکسپورٹ لائسنس حاصل کرنے کی ٹریننگ

author img

By

Published : Mar 13, 2023, 4:57 PM IST

شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں یک روزہ تربیتی پروگرام کے دوران کسانوں کو مختلف میوہ جات ایکسپورٹ کرنے کے حوالہ سے ٹریننگ دی گئی۔ Export License for Apple Fruit Growers

a
a
کسانوں کو دی گئی ایکسپورٹ لائسنس حاصل کرنے کی ٹریننگ

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے ڈاک بنگلوو میں جموں و کشمیر ٹریڈ پرموشن آرگنائزیشن JKTPO نے ضلع انتظامیہ اور ڈائریکٹر جنرل آف فارین ٹریڈ، نئی دہلی (DGFT) کے اشتراک سے یک روزہ تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا۔ اس تربیتی پروگرام میں ضلع بارہمولہ کے مختلف علاقوں سے آئے فروٹ گروورس، کسانوں اور تاجرین نے شرکت کی۔ پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر ڈی سی بارہمولہ، ڈاکٹر سید سحرش اصغر، بھی موجود تھی۔

منتظمین کے مطابق تربیتی ورکشاپ کا مقصد ضلع بارہمولہ کے فروٹ گروورز، کسانوں اور بیرون ممالک یہاں کی مصنوعات، دستکاری اور میوہ جات برآمد کرنے والے افراد کو تربیت فراہم کرنا تھا۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ اس پراسیس سے کشمیر کے مختلف میوہ جات خاص کر سیب کو بیرون ممالک برآمد کرنے کے عمل کو آسان بنایا گیا ہے اور اسی کی تربیت کے لیے ورکشاپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔

ڈاک بنگلوو، بارہمولہ میں کسانوں، تاجرین کو برآمد کرنے کے عمل کے حوالہ سے ایکسپورٹ لائسنس کے حصول سمیت دیگر لوازمات سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔ میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈی سی بارہمولہ، ڈاکٹر سید سحرش اصغر، نے بتایا کہ بارہمولہ ضلع فروٹ خاص کر سیب کی پیداوار کے لیے کافی مشہور ہے اور سیب کو بیرون ریاستوں سمیت بین الاقوامی منڈیوں تک بھی پہنچایا جاتا ہے۔

ڈی سی بارہمولہ نے کہا کہ ورکشاپ کے دوران فرووٹ گروورس کو اپنی پیداوار بین الاقوامی مارکیٹ تک پہنچانے کے پراسیس، لوازمات خاص کر لائسنس کے حصول کے بارے میں جانکاری دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ورکشاپس کے انعقاد کا اصل مقصد فرووٹ گروورس کو صحیح مارکیٹ، صحیح سمت عطا کرنا ہے تاکہ کسانوں کو اپنی پیداوار کی اصل اور صحیح قیمت میسر ہو سکے۔

ادھر، منتظمین سمیت ورکشاپ میں شریک کسانوں، تاجرین نے ورکشاپ کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ورکشاپ میں آئے کسانوں نے اسے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس اسے انہیں کافی فائدہ حاصل ہوگا اور انہیں فروٹ کی برآمدات کے حوالہ سے مکمل اور تفصیلی ٹریننگ دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ٹریننگ پروگرام کے دوران انہیں کافی کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔

مزید پڑھیں: محکمہ ہارٹیکلچر نے تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.