ETV Bharat / state

Seminar on Drug Addiction زرعی یونیورسٹی وڈورہ میں منشیات کے مضر اثرات پر سیمنار - زرعی یونیورسٹی سکاسٹ وڈورہ منشیات سیمنار

زرعی یونیورسٹی سکاسٹ وڈورہ میں منشیات کے حوالہ سے منعقدہ یک روزہ سیمنار میں مقررین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ معاشرے سے منشیات کا پوری طرح قلع قمع کرنے کے لیے حکومت اور عوام کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

زرعی یونیورسٹی وڈورہ، سوپور میں منشیات مخالف سیمنار منعقد

author img

By

Published : Apr 27, 2023, 7:52 PM IST

زرعی یونیورسٹی وڈورہ، سوپور میں منشیات مخالف سیمنار منعقد

بارہمولہ (جموں و کشمیر) : شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں تحصیل ہیڈ کوارٹر، سوپور کی معروف زرعی یونیورسٹی اسکاسٹ، وڈورہ میں یک روزہ سیمنار کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ منشیات کے مضر اثرات اور اس کی روک تھام میں عوامی کردار پر منعقدہ سیمنار میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی جن میں طلبہ، ڈاکٹرز، اساتذہ، ہیلتھ ورکرز پولیس اور سیول انتظامیہ کے افسران کی خاصی تعداد بھی شامل تھی۔ سیمنار کے دوران مدعو کیے گئے مقررین نے منشیات کے مضر اثرات کے بارے میں سیر حاصل بحث کی جبکہ شرکاء خاص کر طلبہ کو منشیات سے دور رہنے کی تلقین کی گئی۔

سیمنار کے دوران لوگوں کو معاشرے میں منشیات کے بڑھتے رجحان اور منشیات فروشی کے بڑھتے نیٹ ورک کے بارے میں باخبر کیا گیا۔ مقررین نے شرکاء کو منشیات کے خلاف حکومتی جنگ میں مکمل تعاون فراہم کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔ مقررین نے منشیات کی لت میں پھنسے افراد خاص کر نوجوانوں کی کاؤنسلنگ کرنے جبکہ منشیات فروشی کو معاشرے سے جڑ سے ختم کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔ مدعو کیے گئے ڈاکٹروں، لیکچررز، طلبہ سمیت پولیس افسران نے بھی منشیات کے حوالہ سے اپنے اپنے نقطہ نظر بیان کیے اور اس بات پر اتفاق کیا کہ منشیات کے خلاف جنگ صرف سرکاری محکمہ جات کا کسی مخصوص ادارے کی نہیں بلکہ سبھی شہریوں کی ملی ذمہ داری ہے۔

میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے پروگرام منتظمین نے کہا کہ وادی خاص کر شمالی کشمیر میں منشیات کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے جو باعث تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات فروشی کی چین توڑنے کے ساتھ ساتھ اس لت میں پھنسے افراد کی کاؤنسلنگ اور ڈرگ ڈی ایڈکشن مراکز کے قیام کی بھی اشد ضرورت ہے۔ بی ڈی سی چیئرپرسن، ڈاکٹر فریدہ خان، نے کہا کہ انہوں نے بی ڈی سی فنڈ میں سے 25 لاکھ ایک ڈرگ ڈی ایڈیشن سنٹر کے لئے واگزار کیے ہیں، اور سال کے آخر تک سوپور میں ایک ڈرگ ڈی ایڈیکشن سنٹر کو فعال بنایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: Pulwama Anti Narcotics Rally ضلع پلوامہ میں منشیات مخالف ریلی کا اہتمام

سیمنار کا اہتمام بی ڈی سی چیئرپرسن، سوپور، ڈاکٹر فریدہ خان اور اسکاسٹ وڈورہ نے مشترکہ طور کیا تھا۔ سیمنار میں ایس ڈی ایچ سوپور، زینہ گیر فاؤنڈیشن، یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس زون سوپور، زون ڈانگرپورہ اور زون رفیع آباد نے بھی بڑھ چڑھ کر شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.