ETV Bharat / state

Kashmir’s Oldest Woman Sarpanch ’عمر پیری خدمت خلق میں حائل نہیں‘ - کشمیر معمر سرپنچ

شمالی کشمیر کے سوپور علاقے سے تعلق رکھنے والی بزرگ خاتون سرپنچ جموں و کشمیر میں اسمبلی الیکشن میں شرکت کی خواہاں ہے۔ Woman Sarpanch to Contest Assembly Election

Kashmir’s Oldest Woman Sarpanch : ’عمر پیری خدمت خلق میں حائل نہیں‘

author img

By

Published : Jan 5, 2023, 5:43 PM IST

Updated : Jan 5, 2023, 6:06 PM IST

شمالی کشمیر سے تعلق رکھنے والی عمر رسیدہ خاتون سرپنچ ’فاطہ آپا‘ کے ساتھ خصوصی گفتگو

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ سے تعلق رکھنے والی عمر رسیدہ خاتون سرپنچ - فاطہ آپا - عمر پیری میں بھی خدمت خلق سے سرشار ہے۔ فاطہ آپا نے دو سال قبل سوپور کے امرگڑھ علاقے سے سرپنچ انتخابات میں شرکت کرکے کامیابی حاصل کی تھی۔ فاطہ آپا نے عمر پیری کو عوامی خدمت میں حائل نہیں ہونے دیا اور عوامی خدمت سے علاقے میں کافی مشہور ہوئیں۔ Oldest Woman Sarpanch of North Kashmir

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران فاطہ آپا نے بتایا کہ انہوں نے عوامی مشکلات اور پریشانیوں کو دور کرنے کے لیے سرپنچ انتخابات میں شرکت کی جس میں وہ کافی حد تک کامیاب ہوئیں۔ فاطہ آپا کا کہنا ہے کہ ’’عوامی خدمت سے جو سکون حاصل ہوتا ہے وہ الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔‘‘ انہوں نے ضلع انتظامیہ سمیت دیگر متعلقہ محکموں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت کے لیے انہیں سبھی افسران اور متعلقہ محکموں کا پورا تعاون حاصل ہیں۔ Oldest Woman Sarpanch of Kashmir

فاطہ آپا نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا: ’’لوگ میرے پاس اپنے اپنے علاوں میں درپیش مختلف مشکلات لیکر آتے ہیں، بجلی، پانی اور سڑک جیسی بنیادی سہولیات ہی اکثر و بیشتر عوامی ترجیحات میں شامل ہوتی ہیں۔ حکومت کی جانب سے ان سب کے لیے فنڈز واگزار ہوتے ہیں جس کے لیے مجھ جیسے پنچ، سرپنچ صاحبات منتخب ہوتے ہیں۔‘‘ فاطہ آپا نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اپنے علاقہ میں بنیادی سہولیات کی فراہم کے حوالہ سے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جس کی بدولت وہ علاقہ میں کافی مشہور ہوئیں اور وہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں بھی طبع آزمائی کرکے بڑے پیمانے پر عوامی خدمت انجام دینے کی خواہاں ہیں۔

سماجی رابطہ گاہ پر گشت کر رہی ایک خبر کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے فاطہ آپا نے کہا: ’’اگر سرپنچ صاحبان کے لیے تعلیمی قابلیت کی شرط عائد کی جاتی ہے تو مجھ جیسے اُمی افراد کہاں جائیں گے؟ اگر انتخابات میں شرکت سے قبل اس طرح کی کوئی شرط نہیں لگائی گئی تھی پھر وسط میں اس طرح کی شرط عائد کرنے کا کیا معنی ہے؟ میرے جیسے سینکڑوں افراد در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو جائیں گے۔‘‘

مزید پڑھیں: ُPanches and Sarpanches Protest: ’ہم آئندہ انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’خدمت خلق کے لیے نہ کوئی عمر اور نہ ہی تعلیمی قابلیت حائل ہوتی ہے۔ اگر جذبہ اور نیت خلوص ہو تو عوامی خدمت آسان نظر آتی ہے۔‘‘ فاطہ آپا کے حوصلہ کافی بلند ہیں اور وہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں بھی شرکت کی خواہش رکھتی ہے۔

Last Updated : Jan 5, 2023, 6:06 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.