ETV Bharat / state

Drug Smuggling in Baramulla اوڑی میں نو منشیات فروش گرفتار، لاکھوں روپے نقدی برآمد - بارہمولہ میں منشیات کی اسمگلنگ

وادی کشمیر میں منشیات زہر کی طرح پھیل رہی ہے۔ وہیں انتظامیہ اور پولیس منشیات فروشوں کے خلاف مسلسل کارروائی کر رہی ہے۔ اسی درمیان بارہمولہ پولیس نے نو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے۔ drug Peddlers arrested in Uri

اوڑی میں نو منشیات فروش گرفتار، لاکھوں روپے نقدی برآمد

author img

By

Published : Jun 14, 2023, 10:09 AM IST

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سرحدی علاقے اوڑی میں پولیس نے مختلف جگہوں سے نو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے لاکھوں روپے کی منشیات کے ساتھ نقدی بھی برآمد کیے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اوڑی کے نام علاقے میں پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ایک رہائشی مکان میں منشیات چھپائی گئی ہے۔ پولیس نے اس گھر کی تلاشی لے کر 490 گرام ہیروئن اور تقریبا 6 لاکھ روپے برآمد کیے اور ان منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار کیے گئے منشیات فروشوں کی شناخت عرفان احمد نجار ولد نوردین نجار محمودہ بیگم کے طور پر ہوئی ہے۔

وہیں یاسین آملہ علاقے میں ایک اور رہائشی مکان میں منشیات چھپائی گئی تھی جب پولیس نے وہاں تلاشی لی تو مکان سے 520 گرام منشیات اور پانچ لاکھ روپے بھی برآمد کی گئیں۔ گرفتار ہوئے منشیات فروش کی شناخت غلام رسول شیخ ولد نور دین شیخ جو کہ نا ملا علاقے سے تعلق رکھتا ہے۔ وہیں پچھ گچھ کے دوران منشیات فروش کی تفتیش کی گئی تو اس نے ایک اور منشیات فروش کا نام بتایا جو کہ اوڑی کے ہتھ لگا علاقے سے تعلق رکھتا ہے جب پولیس نے اس کے گھر کی تلاشی لی گئی تو تلاشی کے دوران 420 گرام منشیات اور لاکھوں روپے نقد رقم بھی برآمد کر لی گئی اور اس منشیات فروش کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ہوئے منشیات فروش کی شناخت محمد عثمان ڈار ولد عبدل عزیز ڈار جو کہ اوڑی کے ہتھ لنگا علاقے سے تعلق رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Drug Peddlers Arrested in Budgam: منشیات فروشی کے الزام میں دو افراد گرفتار

وہیں اوڑی کے اشم علاقے میں پولیس کو دو منشیات کے پیکٹ ملے جن میں 65 گرام منشیات اور دوسرے پیکٹ میں 75 گرام منشیات ملی پھر ان دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا گیا گرفتار ہوئے منشیات فروشوں کی شناخت محمد حفیظ عباسی ولد عبد الرشید عباسی زاہد حسین عباسی ولد عبد الرشید عباسی جو کہ اوڑی کے گوانتا علاقے سے تعلق رکھتے ہیں۔ اوڑی کہ بانڈی علاقے میں ایک ناکام چیکنگ کے دوران تین اور منشیات فروشوں کو گرفتار کیا اور ان سے بھی منشیات برآمد کر لی گئی ہے بتایا جا رہا ہے کہ ناکام چکی کے دوران ایک ٹربیم پر کو روکا گیا جب اس کی تلاشی لی گئی تو اس پانچ منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا اور ان سے بھی منشیات برآمد کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ پچھلے پانچ مہینوں میں ڈیڑھ سو سے زیادہ منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان سے کروڑوں روپے کی منشیات بھی برآمد کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.