ETV Bharat / state

NGO Felicitates Athletes in Sopore: اسپورٹس کو فروغ دینے کے لیے ڈاک بنگلوو سوپور میں خصوصی پروگرام کا اہتمام - کھیل مقابلوں میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ

ضلع بارہمولہ کے زنگیر، سوپور میں مختلف کھیل مقابلوں میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو ایک مقامی این جی او نے تقریب کے دوران انعامات سے نوازا۔ Dak Bunglow Sopore Programme

ڈاک بنگلوو سوپور میں نوجوانوں کے لیے خصوصی پروگرام

author img

By

Published : Feb 24, 2023, 11:26 AM IST

ڈاک بنگلوو سوپور میں نوجوانوں کے لیے خصوصی پروگرام

بارہمولہ: کھیل کود کو فروغ دینے اور نوجوانوں کو اسپورٹس میں شمولیت کے لیے آمادہ کرنے کی غرض سے ڈاک بنگلوو سوپور میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں سوپور اور اس کے ملحقہ علاقہ جات سے آئے درجنوں نوجوانوں نے شرکت کی۔ منتظمین کے مطابق اس پروگرام کے انعقاد کا اصل مقصد اُن نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنا تھا جنہوں نے گزشتہ برسوں کے دوران کھیل کود کی مختلف سرگرمیوں میں شمولیت کرکے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ زنگیر سپورٹس ایسو سی ایشن نے ان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔

زنگیر سپورٹس ایسو سی ایشن علاقہ زنگیر کی ایک ایسی تنظیم ہے جو نوجوانوں کے لئے کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کراتی ہے اور کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لیے انہیں پلیٹ فارم مہیا کراتی ہے۔ اسپورٹس ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے مطابق کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ دیگر نوجوانوں کو اسپورٹس کی جانب راغب کرانے کی غرض سے ہی اس طرح کے پروگرامز کا انعقاد عمل میں لایا جاتا ہے۔

پروگرا میں تحصیلدار ڈانگرپورہ، سوپور محمد آصف اور ڈی ایس پی سوپور رئیس احمد میر نے مہمانان ذی وقار کے طور پر شرکت کی اس کے علاوہ سوپور سے منسلک متعدد سماجی کارکنان بھی موجود تھے۔ میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈی ایس پی سوپور رئیس احمد نے بتایا کہ ’’اس پروگرام میں نوجوانوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی اور یہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے کہ زیادہ سے زیادہ نوجوان کھیل کود کی سرگرمیوں میں حصہ لیں اور غلط کاموں سے دور رہیں۔‘‘

مزید پڑھیں: سوپور میں اسپورٹس پروگرام کا انعقاد

تحصیلدار ڈانگرپورہ، سوپور، محمد آصف نے بتایا کہ موجودہ دور میں نوجوان ذہنی امراض خاص کر Anxiety, depression کے شکار ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف وجوہات کی بنا پر ذہنی پریشانیوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور ایسے میں نوجوانوں کو کھیل کود کی سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہئے تاکہ وہ جسمانی اور ذہنی طور تندرست رہ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پروگرامز سے نوجوانوں کو کھیل کود کی جانب راغب ہونے میں مدد ملتی ہے اور ایسی این جی اوز نوجوانوں کو ایک ایسا پلیٹ فراہم مہیا کرا رہی ہیں جس سے کھلاڑی اپنے ہنر کا مظاہرہ کرکے اپنے مستقبل کو بھی سنوار سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.