ETV Bharat / state

Militants Brother Hoists Tricolour سارے جہاں سے اچھا ہندوستان ہمارا، عسکریت پسند کے بھائی نے اپنی رہائش گاہ پر ترنگا لہرایا - جشن یوم آزادی 2023

میری مٹی میرا دیش مہم کے تحت جموں و کشمیر میں ترنگا ریلیوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔ ان ریلیوں کا مقصد لوگوں میں وطن کے تئین محبت پیدا کرنا اور ان مجاہدوں کو یاد کرنا جنہوں نے وطن کے لیے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا۔

militants-brother-hoists-tricolur-at-sopore-says-saare-jahaan-se-achha
سارے جہاں سے اچھا ہندوستان ہمارا، عسکریت پسند کے بھائی نے اپنی رہائش گاہ پر ترنگا لہرایا
author img

By

Published : Aug 14, 2023, 10:52 PM IST

militants-brother-hoists-tricolur-at-sopore-says-saare-jahaan-se-achha

سوپور( بارہمولہ): یوم آزادی سے قبل شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور علاقہ میں سرگرم عسکریت پسند جاوید احمد کے بھائی رئیس احمد نے ملک کے تئین محبت دکھاتے ہوئے اپنی رہائش گاہ پر قومی پرچم نصب کیا۔ویڈیو میں سرگرم عسکریت پسند جاوید احمد کے بھائی رئیس احمد کو اپنے گھر کی کھڑکی سے ترنگا لہراتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ جاوید احمد ایک سرگرم عسکریت پسند ہے اور وہ عسکریت پسند تنظیم حزب المجاہدین سے وابستہ ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے عسکریت پسند کے بھائی رئیس احمد نے کہا کہ 'میں نے اپنے دل سے ترنگا لہرایا اور مجھے کسی کی طرف سے کوئی دباؤ نہیں تھا۔'انہوں نے کہا کہ میرے بھائی سے غلطی ہوئی ہے اور وہ عسکریت پسندوں کے صفوں میں شامل ہوا ہے۔ اگر میرا بھائی زندہ ہے تو میں اسے یہ پیغام دیتا ہوں کہ وہ واپس آئے اور قومی دائرہ میں شامل ہو۔انہوں نے کہا کہ 'پاکستان ہمیں کچھ نیں دیں گا اور نہ ان کے پاس کچھ ہے۔ ترنگا ہمارے قومی کا جھنڈا ہے اور ہم ہندوستانی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ہندوستان دیکھوں کہاں پہنچ گیا اس کے برعکس میں پاکستان کہاں پر ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی ایجنسی ، فوج پولیس یا ایس ٹی ایف کی جانب سے انہیں کوئی دباؤ نہیں گیا ہیں اور انہوں نے رنگا قومی پرچم کو دل سے لہرایا ہے۔ ہم امن پسند لوگ ہے۔ اس سے پہلے یہاں 14 اور 15 اگست کو بند ہوتا تھا لیکن اب یہاں کے حالات بدل گئے۔

انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ قومی دائرے میں آجاو اور ملک کے تئین اپنے فرائض انجام دو۔ دنگے فساد سے کچھ نہیں ہوتا، امن ٹھیک ہے،ہم ہندوستانی ہے تھے اور رہیں گے۔

مزید پڑھیں: Independence day 2023 سرینگر کے تاریخی گھنٹہ گھر پر ترنگا لہرایا گیا

انہوں نے آخر میں اقبال کے شعر پڑھے سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا. ہم بلبلیں ہیں اس کی یہ گلستاں ہمارا

بتادیں کہ جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی کے عروج پر سوپور علاقہ عسکریت پسندوں کا گڑ مانا جاتا تھا۔ اسی علاقہ سے علیحدگی پسند رہنما مرحوم سید علی شاہ گیلانی، عبدالغنی بٹ اور پارلیمنٹ حملے کے 'مجرم ' محمد افضل گرو تعلق رکھتے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.