ETV Bharat / state

Train Crushes Man in Baramulla بارہمولہ میں چلتی ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص کی موت - پٹن ہامرے ریلوے سیکشن

بانہال سے بارہمولہ تک چلنے والی ریل گاڑی کی زد میںآکر ایک شخص کی موت ہو گئی ہے۔ یہ حادثہ پٹن ہامرے ریلوے اسٹیشن کے نزدیک کے پیش آیا۔ Man Dead After Hit By Train in Pattan

بارہمولہ میں چلتی ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص کی موت

author img

By

Published : Feb 28, 2023, 12:52 PM IST

سری نگر: شمالی کشمیر کے بارہمولہ میں پٹن ہامرے ریلوے سیکشن میں منگل کی صبح ایک شخص چلتی ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہو گیا ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بانہال سے بارہمولہ تک چلنے والی ریل گاڑی نے منگل کی صبح پٹن ہامرے ریلوے اسٹیشن کے نزدیک ایک نامعلوم شخص کو ٹکر ماری۔ انہوں نے کہا کہ زخمی شخص کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔ متوفی کی شناخت کے لئے پولیس نے کارروائی شروع کی ۔ دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا۔

اس سے قبل میں جموں و کشمیر میں حادثے پیش آتے رہے ہیں۔ 23 فروری 2023 کو وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ایک معمر شخص کی ٹرین کی زد میں آنے سے موت ہو گئی تھی۔ ریلوے کے ایک اہلکار نے بتایا کہ چلتی ٹرین نے بڈگام - سرینگر ریلوے اسٹیشن کے قریب ضلع پلوامہ کے لگورا کے رہنے والے ثناء اللہ بھٹ کو صبح ٹکر مار دی جس سے وہ شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ شخص کو زخمی حالت میں ایک قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی موت ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: Train Crushes Man to Death ٹرین کی زد میں آکر معمر شہری ہلاک

یو این آ ئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.