ETV Bharat / state

First Girl Bakery Chef from Uri ملیے اوڑی کی پہلی بیکری شیف مہک خورشید سے - بیکری شیف میں کریئر

اوڑی کی پہلی بیکری شیف مہک خورشید کا خواب کہ وہ انڈیا کے مشہور و معروف ٹی وی شو ماسٹر شف میں کشمیر کی نمائندگی کرے اور کشمیر کے ساتھ بھارت کا نام روشن کرے۔ Mahak Khursheed First Bakery Chef from Uri

First girl bakery chef from uri
ملیے اوڑی کی پہلی بیکری شیف مہک خورشید سے
author img

By

Published : Jan 20, 2023, 3:06 PM IST

ویڈیو

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سرحدی علاقے اوڑی سلام آباد سے تعلق رکھنے والی مہک خورشید اپنے علاقے کی پہلی بیکری شیف ہے۔ مہک اوڑی کے ایک دور دراز علاقہ سلام آباد سے تعلق رکھتی ہے اور یہ بارہمولہ سے تقریب ساٹھ کلومیٹر کے فیصلے پر واقع ہے، لیکن اس کے باوجود مہک نے کچھ الگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس فیصلے کے ساتھ انہوں نے انتھک محنت کی اور بلآخر انہوں نے اپنے لیے ہوٹل انڈسٹری کا انتخاب کی اور اب کو ایک کامیاب بیکری شف ہے۔
مہک بیکری شف کے کام کے ساتھ گزشتہ پانچ برسوں سے وابسطہ ہیں اور وہ بھارت کے مختلف ریاستوں میں کام کر چکی ہیں، مزید وہ مشہور فائیو سٹار ہوٹل میں بھی کام کر چکی ہیں۔ مہک نے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد ہی کچھ الگ کرنے کا سوچا اور اس میں اگر چہ اس کو کافی مشکلات درپیش آئیں، لیکن اس کے باوجود اس نے ہمت نہیں ہاری اور آگے بڑھتی رہی۔ اور اس وقت وہ بھارت کے دیگر ریاستوں میں نوجوانوں کے ساتھ ساتھ بزرگ خواتین کو بھی بیکری بنانا سکھاتی ہیں۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مہک نے بتایا کہ وہ بچپن سے ہی کچھ الگ کرنا چاہتی تھی اور وہ بیکری میں اپنا قسمت آزمانہ چاہتی تھی اور وہ اس میں کامیاب بھی رہیں۔ انہوں بتایا کہ انہیں کچھ نیا کرنے میں والدین سے کافی تعاون ملا اور انہوں نے یہ بیکری کا کام سیکھا اور اب کو اچھا خاصا کما رہی ہے۔
مہک نے کہاکہ انہیں شروعات میں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ، جس وقت وہ اوڑی سے باہر نکلی تب لوگ طرح طرح کی باتیں کرتے تھے، لیکن اس کے باوجود انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور اب انہیں لوگوں سے کافی پیار مل رہا ہے۔'
مہک نے مزید کہاکہ اب وہ کشمیر میں نوجوانوں کے لیے کام کرنا چاہتی ہے، بالخصوص لڑکیوں کے لیے کیونکہ اگر کشمیر کی بات کریں تو یہاں کے نوجوانوں میں کافی صلاحیت ہے۔ مہک نے کہاکہ ان کا خواب کہ وہ انڈیا کے مشہور و معروف ٹی وی شو ماسٹر شف میں نمائندگی کرے اور کشمیر کے ساتھ بھارت کا نام روشن کرے۔ مہک آخر میں نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ منشیات اور غلط کاموں سے دور رہیں اور اپنی زندگی بنانے کے لیے اچھے اچھے راستے کا انتخابات کریں۔'

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.