ملک کے دیگر حصوں کے ساتھ ساتھ جموں و کشمير بھی کورونا کا قہر جاری ہے۔ یہاں کی انتظامیہ کورونا وائرس کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔
ضلع بارہمولہ کے قصبہ بونيار میں واقع چندن واڑی میں 20 مئی کو کورونا وائرس کے 12 سے زیادہ کے نئے کیسیز آئے تھے۔
تاہم ای ٹی وی بھارت نے جب مذکورہ علاقے کا جائزہ لیا تو پایا کہ وہاں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی جا رہی تھی۔ چندن واڑی میں دکانیں تو بند تھیں لیکن نجی گاڑیوں کی بھیڑ دیکھنے کو ملی۔ گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں دیکھنے کو ملی۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیر میں عسکریت مخالف دن منایا گیا
اس دوران یہاں سماجی دوری پر بھی عمل نہیں کیا جا رہا تھا۔ اس کے علاوہ یہاں کورونا گائیڈ لائن کو فالو کرانے کے لیے انتظامیہ بھی کوئی اقدام نہیں کر رہی ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ علاقہ میں پابندیاں سخت کرنے کے لیے سخت اقدامات کرے، ورنہ مستقل میں ایسی لاپرواہی کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔