ETV Bharat / state

Army Weapon Display Programme : بارہمولہ میں فوج نے کی ہتھیاروں کی نمائش

شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں فوج کی جانب سے ہتھیاروں کی نمائش کا ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں مقامی نوجوانوں خاص کر طلبہ نے شرکت کی۔ Baramulla Army Weapon Display Programme

a
a
author img

By

Published : Mar 14, 2023, 5:15 PM IST

بارہمولہ (جموں و کشمیر) : شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں فوج کی جانب سے ہتھیاروں کی نمائش کا پروگرام عمل میں لایا گیا۔ یہ پروگرام شوگت علی اسٹیڈیم، بارہمولہ میں منعقد کیا گیا اور اس میں قصبہ بارہمولہ سمیت مختلف علاقہ جات سے آئے بچوں نے شرکت کی۔ فوج کی جانب سے بوفورس توپوں، آرٹیلری اور اسنائپر رائفلز سمیت مختلف چھوڑے بڑے ہتھیاروں کی نمائش کی گئی۔ فوجی افسران نے نمائش میں آئے بچوں کو ہتھیاروں سے متعلق بنیادی معلومات بھی دیں۔

بارہمول میں فوج نے کی ہتھیاروں کی نمائش

منتظمین کے مطابق پروگرام کے انعقاد کا مقصد نوجوانوں کو فوج میں بھرتی ہونے کی جانب مائل کرانا تھا۔ میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے فوج کے ایک افسر نے بتایا کہ ’’یہ پروگرام پروگرام طویل عرصہ کے بعد کیا گیا تاہم اس نمائشی پروگرام میں بچوں کی خاصی تعداد میں شرکت دیکھنے کو ملی جبکہ طلبہ میں کافی جوش و خروش بھی دیکھنے کو ملا۔‘‘

فوجی افسران نے بتایا کہ اس قسم کے پروگرام انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اس سے نوجوانوں اور بچوں میں نہ صرف حب الوطنی کا جذبہ پیدا ہوتا ہے بلکہ فوجی طاقت کے بارے میں بھی معلومات حاصل ہوتی ہیں۔ بارہمولہ میں منعقدہ ہتھیاروں کی نمائش پروگرام سے متعلق انہوں نے مزید کہا کہ اس میں بچوں نے کافی جوش و جذبہ کے ساتھ شرکت کی جو خوش آئند بھی ہے اور حوصلہ کن بھی۔

ادھر، نمائشی پروگرام میں شریک ایک نوجوان نے بتایا کہ ’’اس قسم کے پروگرام منعقد کرانا ناگزیر ہے نہ صرف اس سے فوج اور ملک کی طاقت کا اندازہ ہوتا ہے بلکہ اس سے فوج بھی بھرتی ہونے اور اپنے وطن کے لیے کچھ کر دکھانے کا بھی جذبہ ابھرتا ہے۔‘‘ میونسپل کمیٹی، بارہمولہ، کے چیرمین توصیف رینا نے پروگرام کے انعقاد کے حوالہ سے فوجی کاوشوں کی سراہنا کرتے ہوئے اس قسم کے پروگرام مستقل میں بھی منعقد کرنے کی امید ظاہر کی۔

مزید پڑھیں: Army Weapon Display: فوج کی جانب سے بڈگام میں اسلحہ کی نمائش

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.